power outage mughalpura division

لاہور: کئی علاقوں میں بجلی کی طویل بندش، شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا

لاہور: (بیورو چیف تیزخبر نیوز لاہور ، رانا طارق جاوید) لاہور کے علاقہ مغلپورہ ڈویژن میں بجلی کی طویل بندش، شہریوں کا کہنا ہے بجلی کی طویل بندش کے باعث پانی بھی ختم ہوگیا ہے، جبکہ لیسکو کے دفاتر میں کوئی فون نہیں اٹھاتا۔

بتایا جاتا ہے کہ لیسکومغلپورہ ڈویژن جس میں علاقہ تاج باغ نیو کینال پارک سکیم علاقہ مدینہ ٹاؤن ایریا عامر ٹاؤن ایریا کینال بینک نئی ابادی معیز ٹاؤن بجلی بندش کا سلسلہ جاری ہے۔ جس سے شہریوں کو شدید مشکل اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

نیو کینال پارک سکیم علاقہ تاجباغ علاقہ مدینہ ٹاؤن ایریا عامر ٹاؤن ایریا کینال بینک نئی ابادی معیز ٹاؤن میں بجلی کی انکھ مچولی جاری رہی۔ کئی کئی گھنٹے تک متعلقہ ادارے سے کوئی اہلکار نہ آیا۔

بجلی کی اس طویل بندش کے باعث ٹنکیوں میں پانی بھی ختم ہو گیا، شہریوں کا شکوہ تھا کہ لیسکو کےمتعلقہ دفاتر میں کوئی فون نہیں اٹھاتا، کہاں جائیں؟

حدت سے بھرپور سورج کی اذیت ناک تپشِ کے ساتھ ساتھ عوام کو لیسکو ڈویژن مغلپورہ لاہور کا مصنوعی نازل کردہ اذیت ناک عزاب برداشت کرنا پڑ رھا ھے عوام نے بھرپور اجتجاج کرتے ھوئے وزیراعلی پنجاب وزیر توانائی چئرمین لیسکو لیسکو چیف لاھور سے مطالبہ کیا ھے کہ علاقہ نیو کینال پارک سکیم علاقہ تاجباغ علاقہ مدینہ ٹاؤن ایریا عامر ٹاؤن ایریا کینال بینک نئی ابادی معیز ٹاؤن جو کہ ڈویژن مغلپورہ سب ڈویژن تاج بارآور سب ڈویژن عامر ٹاؤن کے علاقے بجلی گھنٹوں بند بعض اوقات تو بجلی دو دو دن بند رہتی شکایات کرنے پر عملہ کہتا ھے ھم کیا کریں اس ڈویژن کے جتنے فیڈرز ھیں ان سب پر اس ڈویژن سے ھٹ کر دوسرے علاقوں کا بوجھ ڈالا گیا ھے عوام کا مزید کہنا ھے کے جب متعلقہ ایس ڈی او یا ایکس ای این مغلپورہ سے رابطہ کیا جائے تو وہ کہتے ھے ھم کچھ نہیں کر سکتے ھم نے جو دوسرے علاقوں کو کنکشن دئے ھیں انکے وہ بل ادا کرتے ھیں عوام کا وزیراعلی پنجاب وزیر توانائی اور چئیرمن لیسکو سے سوال ھے کیا اس ڈویژن کی عوام کو گرمی کی اس حبس بھری شدت کے ساتھ ساتھ لیسکو کی طرف سے بجلی کی معطلی کا نازل کردہ عزاب سہنا ھو گا کیا اس گرمی میں عوام کو بلبلانا پڑے عوام کا اعلیٰ حکام سے مطالبہ ھے کہ اس ڈویژن کی بجلی بحالی کا نظام درست کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں