populating the playground

ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں کھیل کے گراونڈ آباد کرنے کے ساتھ ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا.

ڈیرہ غازیخان ( ساؤتھ پنجاب بیوروچیف محمد اختر بھٹی)ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں کھیل کے گراونڈ آباد کرنے کے ساتھ ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا. چاروں اضلاع اور تحصیلوں کے سپورٹس آفیسر مقامی سیاسی قیادت اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر کھیلوں کے مواقع پیدا کریں. سپورٹس کے جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے کڑی مانیٹرنگ کی جائے. یہ بات ڈویژنل سپورٹس آفیسر ڈیرہ غازیخان عطا الرحمن نے ڈویژن کے ضلعی و تحصیل سپورٹس افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی. انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت محروم علاقوں میں کھیل کے گراونڈتیار کررہی ہے. سپورٹس آفیسر اپنے علاقو ں میں مناسب جگہوں کی نشاندہی کے ساتھ فزیبلٹی رپورٹ پیش کریں اس موقع پر متعلقہ امو رکا بھی جائزہ لیاگیا.

ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں کھیل کے گراونڈ آباد کرنے کے ساتھ ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا. 1

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں