پولیس لائنز میں کرسمس ڈے اور قاٸد اعظم ڈے کے حوالہ سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا 1

پولیس لائنز میں کرسمس ڈے اور قاٸد اعظم ڈے کے حوالہ سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

ڈیرہ غازیخان ساؤتھ پنجاب بیورو چیف محمد اختر بھٹی اسلام ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کا مکمل تحفظ کرتا ہے اور اسلام ہمیں مساوات اور امن و بھاٸی چارے کا درس دیتا ہے یہ بات ڈی پی او عمر سعید ملک نے ڈسٹرکٹ پولیس لاٸنز میں کرسمس ڈے اور قاٸد اعظم ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں کہی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز میں کرسمس ڈے اور قاٸد اعظم ڈے کے حوالہ سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں ڈی پی او عمر سعید ملک ، ڈپٹی کمشنر ،ضلعی افسران پارلیمنٹیرینز،امن کمیٹی ممبران، تاجران اور پولیس آفیسران سمیت ضلع کی اہم سماجی شخصیات ،معززین علاقہ،پولیس ایجوکیٹر اسکول کے بچوں اور ٹیچرز سمیت،کرسچئن کمیونٹی اور دیگر اہم سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تقریب گراؤنڈ کو بینرز اور پینافلکس سے خصوصی طور پر سجایا گیا۔اس دوران اسکول سے آۓ ہوۓ بچوں نے اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا. اس موقع پر مسیحی برادری کے نماٸندوں کا کہنا تھا کہ ہم ڈی پی او عمر سعید ملک کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے اس خوشی کے موقعہ پر ہمیں یاد کیا اور ہمارے لئے پر وقار تقریب کا اہتمام کیا اور مسیحی برادری کی خوشی میں چار چاند لگا دئیے اور ڈیرہ غازیخان کے تمام سماجی اور انتظامی شخصیات نے شرکت کرکے ہمارے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے ، ہم سب مل کر پاکستان کو امن اور خوشحالی کا گہوارہ بنائیں گے مذہب اسلام مساوات اور امن و آشتی کا درس دیتا ہے ہمیں چاہئے کہ مذاہب اور رنگ و نسل کے امتیاز کو ختم کرتے ہوئے پرامن معاشرے کے قیام اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے مل جل کر کام کریں۔ تقریب کے آخر میں ڈی پی او عمر سعید ملک نے شرکا ء سے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام حقیقی تصور میں اعلیٰ انسانی اقدار کے حامل معاشرے کاپیغام لے کر آیا اور اقلیتوں کو بھی وہی مقام عطا کیا جو معاشرے کے دوسرے شہریوں کو حاصل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نبی ﷺ نے اقلیتوں کے جان و مال عزت و آبرو حتیٰ کہ ان کے مذہبی حقوق کو بھی ریاست مدینہ کے آئین کا حصہ بنایا ۔ انہوں نے اس موقع پرمزید کہا کہ قاٸد اعظم محمد علی جناح کی بدولت آج ہم آزاد ریاست میں جی رہے ہیں اور یہی علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر ہے کہ ہمیں قاٸداعظم کے پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی اور بھاٸی چارے کو فروغ دینا ہے اس لۓ ہمیں اس ریاست میں شہری مساوات کے اس بنیادی اصول کو اپنانا ہے جو ریاست اور قوم کی ترقی کیلئے بہت ضروری ہے ۔ ڈی پی او نے تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد دی اور کہا کہ ہم ہر لمحہ آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کی جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کیلئے ہر دم کوشاں ہیں اور رہیں گے ۔تقریب کے اختتام پر کرسچن بچوں میں انعامات تقسیم کیا کئے گئے اور تقریب میں شریک مہمانوں کی تواضع کی گئی ۔

پولیس لائنز میں کرسمس ڈے اور قاٸد اعظم ڈے کے حوالہ سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا 2
پولیس لائنز میں کرسمس ڈے اور قاٸد اعظم ڈے کے حوالہ سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا 3
پولیس لائنز میں کرسمس ڈے اور قاٸد اعظم ڈے کے حوالہ سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا 4
پولیس لائنز میں کرسمس ڈے اور قاٸد اعظم ڈے کے حوالہ سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا 5
پولیس لائنز میں کرسمس ڈے اور قاٸد اعظم ڈے کے حوالہ سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا 6

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں