Police have registered a case against League MPA Tanveer Bibi

پولیس نے لیگی ایم پی اے تنویر بی بی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

لیگی ایم پی اے تنویر بی بی کا لیڈی کانسٹیبل پر تشدد کا معاملہ، پولیس نے لیگی ایم پی اے تنویر بی بی کے خلاف اسلام پورہ تھانے میں مقدمہ درج کر لیا۔ کارسرکار میں مداخلت اور تشدد کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں تنویر بی بی سمیت 5 نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ لیڈی کانسٹیبل انعم فاطمہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ لیڈی کانسٹیبل نے لیگی ایم پی اے تنویر بی بی کو عدالت داخلے سے روکا۔ تنویر بی بی عدالت میں لیڈی کانسٹیبل کو تھپڑ مارے تھے۔ پولیس نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کی اجازت سے مقدمہ درج کیا۔ مقدمے کے اندراج کی منسوخی کو لیگی ایم پی اے کی معافی سے مشروط کیا گیا تھا۔ لیگی ایم پی اے تنویر بی بی نے لیڈی کانسٹیبل سے معافی نہیں مانگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں