Police check post

پولیس چیک پوسٹ سخی سرور کی بہترین کاروائیاں جاری

ڈیرہ غازی خان:(محمد اختر بھٹی ساؤتھ پنجاب بیوروچیف تیزخبرنیوز) پولیس چیک پوسٹ سخی سرور کی بہترین کاروائیاں جاری، لاکھوں روپے مالیتی نان کسٹم پیڈ و جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی پکڑ لی۔* ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر چیکنگ سخت کرتے ہوئے موثر کاروائیاں جاری۔ انچارج چیک پوسٹ سخی سرور محمد یوسف نے دوران چیکنگ ڈبل کیبن گاڑی نمبری JA-8640 جسے ڈرائیور فاروق ولد سخی ملا قوم پٹھان سکنہ محلہ خسرو گئے لنڈی کو تل ضلع خیبر ایجنسی چلا رہا تھا چیک کرنے پر گاڑی کی نمبر پلیٹ اور کاغذات جعلی نکلے جس پر انچارج چیک پوسٹ سخی سرور نے فوری کاروائی. کر تے ہوئے گاڑی قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر دیا۔ اس موقع پر انچارج چیک پوسٹ سخی سرور محمد یوسف بلوچ کا کہنا تھا کہ قانون سے بالاتر کوئی بھی نہیں اور ہم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک کی ہدایات پر ایک جامع موثر حکمت عملی کے تحت جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کئے ہوئے ہیں۔

پولیس چیک پوسٹ سخی سرور کی بہترین کاروائیاں جاری 1

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں