پتوکی میں کم پیمانے پر پیٹرول سیل اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج 1

پتوکی میں کم پیمانے پر پیٹرول سیل اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج

پتوکی : پتوکی میں کم پیمانے پر پیٹرول سیل اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کیخلاف اسسٹنٹ کمشنر پتوکی عمر سرور اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ متحرک چھ کیخلاف مقدمہ درج ،نجی پمپ مالک کو بیس ہزاراور فروٹ فروش کو پانچ سو  روپے جرمانہ اور ایک کو وارننگ دے دی

ڈی سی قصور فیاض احمد موہل کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی عمر سرور اور ان کی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ٹیمیں تحصیل بھر میں متحرک دکھائی دینی لگیں گزشتہ روز اے سی پتوکی عمر سرور نے پتوکی کے مختلف پیٹرول پمپوں کے پیمانے اور ریٹ کو چیک کیا جبکہ پتوکی بائی پاس پر واقع نجی پمپ کو کم پیمانے پر پیٹرول سیل کرنے پر بیس ہزار روپے جرمانہ کیا اور انہوں نے ایک اور نجی پیٹرول پمپ کو وارننگ دی  اسی طرح اے سی پتوکی نے چک نمبر 28 میں حلقہ پٹواری کے ساتھ ڈیجیٹل گرداوری چیک کی دوسری جانب پرائس کنٹرول مجسٹریٹ پتوکی محمد بوٹا نے ناجائز منافع خوری کرنے کم وزنی،مہنگا نان فروخت والوں کیخلاف اسماعیل ٹاون سمیت دیگر مقامات پر کارروائیاں کیں دوران کاروائی دوكانداروں  ظفر ،اشرف ،کاشف ،بلال اور ناصر ہوٹل اور صہیب گوشت والے کیخلاف تھانہ سٹی پتوکی میں مقدمات درج کروادئے جبکہ ایک فروٹ فروش آصف کو پانچ سو روپے جرمانہ کیا اسسٹنٹ کمشنر پتوکی عمر سرور نے این این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر قصور کے احکامات کی روشنی میں ناجائز منافع خوری کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی دوكانداروں سے گزارش کرتا ہوں کہ ناجائز منافع خوری چھوڑ کر حکومت کی ریٹ لسٹ کے مطابق اشیا کی فروخت یقینی بنائیں اور اپنی دوکانوں پر ریٹ لسٹ آویزاں رکھیں  ورنہ سخت کارروائی ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں