اہل سنت والجماعت کا بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ علامہ غازی اورنگزیب فاروقی 1

اہل سنت والجماعت کا بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ علامہ غازی اورنگزیب فاروقی

سندھ کا غاصبانہ بلدیاتی ایکٹ مسترد کرتے ہیں علامہ غازی اورنگزیب فاروقی

اہل سنت والجماعت ضلع ملیر کا بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے حتمی مشاورتی اجلاس مرکزی صدر اہل سنت والجماعت پاکستان حضرت علامہ غازی اورنگزیب فاروقی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سرپرست ضلع ملیر مولانا طارق مسعود، صدر ضلع ملیر حضرت مولانا سید محی الدین شاہ الحسینی ، جنرل سیکریٹری ضلع ملیر حضرت مولانا محمد صدیق نور تمام ٹاونوں کے صدور و جنرل سیکریٹریز کے علاوہ مختلف برادریوں کے لوگوں نے شرکت کی۔ شرکائے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ غازی اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ اہل سنت والجماعت حالیہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اس کے لیئے ہم نے یو سیز سطح پر کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں جو بہت جلد امیدواروں کے ناموں کا انتخاب کر کے مرکز کو بھیجیں گے مرکزی مشاورت کے بعد امیدواروں کے ناموں اعلان کیا جائے گا۔ اس موقع پر علامہ غازی اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ ایک سازش کے تحت میرے حلقے کے ووٹروں کے نام دوسرے علاقوں کے ووٹر لسٹوں میں ڈالا جا رہا ہے جو کہ باعث تشویش ہے ہم کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے اس شرارت کے خلاف ہم نے کمیٹی بنا دی ہے جو بہت جلد انتظامیہ سے ملاقات کرے گی۔ علامہ غازی اورنگزیب فاروقی نے مزید کہا ہے کہ ہم سندھ کا غاصبانہ بلدیاتی ایکٹ مسترد کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں