پاکستان کا ایک عظیم محب وطن فرزند ہم سے بچھڑ گیا، آج ہر پاکستانی سوگوار ہے 1

پاکستان کا ایک عظیم محب وطن فرزند ہم سے بچھڑ گیا، آج ہر پاکستانی سوگوار ہے

خانیوال (سعید احمد بھٹی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و ٹکٹ ہولڈر میرواثق سرجیس، پاکستان پیپلز پارٹی خانیوال کےرھنما سید کرار حیدر شاہ اور پیپلز لائرز فورم خانیوال کے ضلع صدر سید ارسلان مرتضی ایڈووکیٹ نے ملکی دفاع ناقابلِ تسخیر بنانے والے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر افسوس کرتے ھوئے کہا کہ وہ اپنے ملک وقوم سے بہت مخلص تھے انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو سے کیا ھوا وعدہ پورا کیا اور پاکستان کو ناقابل تسخیر بنادیا ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایٹمی سائنسدان ہی نہیں بلکہ ایک عظیم لیکچرار بھی تھے۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے جانے سے جو خلا پیدا ہوا ہے کھبی پورا نہیں ہو سکتا
پاکستان کا ایک عظیم محب وطن فرزند ہم سے بچھڑ گیا، آج ہر پاکستانی سوگوار ہے
ڈاکٹر اے کیو خان نے ملک کے اس جوہری پروگرام کو پایہ تکمیل پر پہنچایا، جس کی بنیاد قائدِ عوام نے رکھی تھی
یہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ہی تھے، جن کے کہنے پر ڈاکٹر اے کیو خان پاکستان کے جوہری پروگرام سے منسلک ہوگئے تھے:
پاکستانی قوم ڈاکٹر اے کیو خان کی ہمیشہ مقروض رہے گی، ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں دعا ہے کہ اللہ پاک انہیں جنت میں اعلی مقام عطا کرے۔
آج عظیم سائنسدان فخر پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی ایصال ثواب کے لئیے فاتحہ خوانی کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں