گورنر پنجاب و بیگم گورنر کی دعوت پر پاکستان میڈیا رائٹرز کلب کے وفد کا سرور فاؤنڈیشن رجانہ کا دورہ 1

گورنر پنجاب و بیگم گورنر کی دعوت پر پاکستان میڈیا رائٹرز کلب کے وفد کا سرور فاؤنڈیشن رجانہ کا دورہ

لاہور(رانا طارق جاوید، بیوروچیف تیزخبر نیوز)گورنر پنجاب چوہدری سرور و بیگم پروین سرور کی خصوصی دعوت پر بانی و چیئرمین افتخار خان پاکستان میڈیا رائٹرز کلب کی قیادت میں سنیئر صحافیوں، کالم نگاروں و فیچر رائٹرز پر مشتمل وفد سرور فاؤنڈیشن رجانہ کا دورہ کیا دور ے میں فضل اعوان سینئر کالم نگار نوائے وقت، شعیب مرزا، ڈاکٹر تنویر سرور، بیگم و طاہر درانی، سلمان حمید انٹرنیشنل بائکر، فضل عباس، وہاب ملک لیگل ایڈوائزر، احمد اعجاز خان اور محمد عمار خان فوٹو گرافی جرنلسٹ پر مشتمل تھا پاکستان میڈیا رائٹرز کلب کے ایگزیکٹو ممبران کو صبح ائیر کنڈیشنڈ کوچ کے ذریعے رجانہ (ٹوبہ ٹیک سنگھ) لے جایا گیا جہاں سرور فاونڈیشن ہسپتال کے ڈائریکٹر سید سجاد حیدر شاہ ، MS علی اکمل, احسن ندیم، آصف مختار، اطہر ادریس اور دیگر ہسپتال آفیشلز نے پرتپاک استقبال کیاہسپتال کے مختف شعبہ جات کی تفصیلی بریفنگ دی گئی میڈیکل ایکوپمنٹ الٹراسانڈ، ECG، بھانج پن و سپرم ڈایگنوس کی مشین، ہیپاٹائٹس کے جدید علاج۔ یاد رہے رجانہ کی پٹی میں کھارہ پانی ہے اس سلسلے میں علاقہ بھر میں RO پلانٹس کی منصبی، جدید گائنی شعبہ جات، Peads وارڈ و جدید نرسری کا قیام غرض یہ کہ طب کے تمام پیچیدہ امراض و روڈ ایکسڈنٹ کو ریسکیو کرنے کے مراحل سے لیکر تمام جدید ٹیسٹس اور X-rays اسی اسپتال میں کئے جاتے ہیں۔ دورے سے بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملا۔ معلومات میں اضافہ ہوا۔ بعد ازاں پر تکلف ظہرانہ اور پھر چائے سے مہمانوں کی تواضع کی گئی اور پر تپاک انداز میں رخصت کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں