پاکستان میڈیا رائٹرز کلب کے ایگزیکٹو ممبران کی ایمرجنسی سروس اکیڈمی لاہور میں 1122 کی تقری میں شرکت کی 1

پاکستان میڈیا رائٹرز کلب کے ایگزیکٹو ممبران کی ایمرجنسی سروس اکیڈمی لاہور میں 1122 کی تقری میں شرکت کی

لاہور: (رانا طارق جاوید،بیوروچیف تیزخبر نیوز) پاکستان میڈیا رائٹرز کلب کے ایگزیکٹو ممبران کی ایمرجنسی سروس اکیڈمی لاہور میں 1122 کی تقری میں شرکت کی ۔ ایمرجنسی سروس اکیڈمی لاہور کے ڈائریکٹر ” جنرل ڈاکٹر رضوان ” صاحب اور انکے تمام ریسکیو کے جوانوں کو تہہ دل سے سلام پیش کرتے ہیں ۔ کہ جن کی بدولت آج Rescue 1122 کا نام پوری دنیا میں روزِ روشن کی طرح جگمگا رہا ہے ۔ اِس موقع پر ” دیبا شہناز اختر ” چیف پبلک ریلیشن آفیسر اور کرامت علی RPO بھی موجود تھے۔ پاکستان میڈیا رائٹرز کلب کے بانی افتخار خان اور ایگزیکٹو ممبران نے اس پروگرام میں 1122 کے ڈائریکٹر جنرل ” ڈاکٹر رضوان ” صاحب کی خصوصی دعوت پر شرکت کی ۔ اس خوبصورت تقریب کی مہمانِ خصوصی “زرتاج گل صاحبہ” وفاقی وزیر ماحولیات تبدیلی موسمیات و ڈیزاسٹر منیجمنٹ تھیں ۔ بہت خوبصورت لمحات پر مبنی تقریب تھی ۔ اس تقریب کے بعد پاکستان میڈیا رائٹرز کلب کے ممبران کو خصوصی طور پر Rescue 1122 کے شہداء کے متعلق میڈیا بریفنگ دی گئی ۔ جسکے لیے ہم ڈریکٹر جنرل ” ڈاکٹر رضوان صاحب ” اور چیف پبلک ریلیشن آفیسر ” دیبا شہناز اختر صاحبہ ” کے خصوصی طور پر ممنون ہیں کہ جنہوں نے ہمیں بہت ہی مفید اور اہم معلومات فراہم کیں ۔ پاکستان میڈیا رائٹرز کلب کے ممبران کو پر تکلف ظہرانہ پیش کیا گیا۔ بعد ازاں آئے ہوئے تمام ممبران کو تحائف سے نوازہ گیا اور بڑے ہی خوبصورت انداز میں دعاؤں کے ساتھ رخصت کی گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں