خانیوال ریسکیو 1122 نے سانحات و آفات سے بچاو کے متعلق آگاہی کا قومی دن منایا... 1

خانیوال ریسکیو 1122 نے سانحات و آفات سے بچاو کے متعلق آگاہی کا قومی دن منایا…

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی ہدایت پر ریسکیو 1122 خانیوال کے زیر اہتمام سانحات وآفات سے بچاو کے متعلق آگاہی کا قومی دن منایا گیا۔اس حوالے سے واک اورسیمینار کا اہتمام کیا گیا۔سیمینار کے شرکاء سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر خالد محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصدآنیوالے کسی بھی سانحہ یا قدرتی آفات کے لیے اپنے آپ کو تیار کرنا ہے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر خالد محمود کی قیادت میں واک کا اہتمام کیا گیا جو ریسکیو آفس سے شروع ہو کر لاہور موڑ سے ہوتی ہوئی واپس ریسکیو اسٹیشن پر اختتام پذیر ہوئی۔ واک میں ریسکیو آفیسرز، ریسکیو جوانوں، ریسکیو سکاوٹس اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ نے شرکت کی۔ ریسکیو کمیونٹی سیفٹی ونگ نے ضلع بھر پاکستان لائف سیور پروگرام کے تحت مختلف تعلیمی اداروں میں ٹریننگ کا بھی انعقاد کیا ۔ ریسکیوسیفٹی آفیسر محمد یاسر رضا نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات کو روکا نہیں جا سکتا مگر موثر احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر مالی اور جانی نقصان کو کم کیا جا سکتا ہے انہوں نے پاکستا ن میں قدرتی آفات سے ہونے والی تباہ کاریوں سے مطلق آگاہی دی اور ریسکیو جوانوں کی جانب سے اس بات کا عہد کیا گیا کہ پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنانے میں اپنا کرادر ادا کریں گے۔بعد ازاں ریسکیو کمیونٹی سیفٹی ونگ کی جانب سے شہریوں میں پمفلٹ تقسیم کیے اور قدرتی سانحات و آفات سے بچاؤ کے متعلق آگاہی دی گئی۔اس موقع پر اسٹیشن کوآرڈینیٹرز محمد سیلم، سمیع اللہ، ریسکیوکمیونٹی انسٹرکٹر بشیر احمد طاہر اور میڈیا کووارڈینیٹر راشد چوہدری موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں