Musa Express

لاہور سےملتان کے درمیان چلنے والی موسی پاک کا افتتاح ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن محمد ناصر خلیلی نے لاہور سے کیا ۔

لاہور: ( نمائندہ تیزخبر نیوز)  لاہور سےملتان  کے درمیان چلنے والی موسی پاک کا افتتاح ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن محمد ناصر خلیلی نے لاہور سے کیا ۔ یہ ٹرین لاہور سے  روزانہ رات 12 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہو کرصبح پانچ بجے ملتان پہنچا کرے گی ۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان  ریلوے   نے لاہورسےملتان  کے درمیان چلنے والی موسی  ایکسپریس کو  بحال کردیا گیا ہے۔بحال  ہونے والی ٹرین کا افتتاح ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ  پاکستان ریلوے  لاہور ڈویژن محمد ناصر خلیلی نے لاہور ریلوے اسٹیشن سے کیا۔اس موقع پر متعلقہ ڈویژنل  افسران بھی موجود تھے۔موسی پاک ایکسپریس رات ساڑھے بارہ بجے روانہ ہو کر رائیونڈ اوکاڑہ ساہیوال اور خانیوال سٹاپ کرتی ہوئی صبح پانچ بجے ملتان پہنچے گی ۔ ڈی ایس محمد ناصر خلیلی نے کہا کہ لاک ڈاون کے دوران بند ہونے والی ٹرینوں کو. مرحلہ وار بحال کیا جارہا ہے ۔انہوں نے ملازمین کو تاکید کی کہ مسافروں سے خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے تاکہ ریلوے کے امیج میں بہتری لائی جائے۔

لاہور سےملتان کے درمیان چلنے والی موسی پاک کا افتتاح ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن محمد ناصر خلیلی نے لاہور سے کیا ۔ 1
لاہور سےملتان کے درمیان چلنے والی موسی پاک کا افتتاح ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن محمد ناصر خلیلی نے لاہور سے کیا ۔ 2
لاہور سےملتان کے درمیان چلنے والی موسی پاک کا افتتاح ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن محمد ناصر خلیلی نے لاہور سے کیا ۔ 3

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں