Maryam Nawaz invites women parliamentarians and officials to attend the meeting

مریم نواز کی خواتین پارلیمنٹیرئنز، عہدیداران کو جلسے میں بھرپور شرکت کی دعوت

پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر ن لیگ مریم نوازشریف کی خواتین پارلیمنٹیرئنزاور پارٹی کی خواتین عہدیداران سے ملاقات ہوئی اور اجلاس بھی ہوا جس میں مریم نواز نے تمام خواتین پارلیمنٹیرینز اور عہدیداروں کو لاہور میں 13 دسمبر کے جلسے کے حوالے سے دعوت دی۔

 اس حوالے سے مریم نواز کا کہنا تھا کہ معیشت کی تباہی، روزگار اور مہنگائی سے گھریلو نظام درہم برہم ہونے پر عوام ہماری طرف دیکھ رہی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ خواتین مردوں سے دو قدم آگے بڑھ کر سیاسی کردار ادا کریں۔ فیصلہ سازی اور حکمتِ عملی کی تیاری میں خواتین کے کردار کو مزید آگے بڑھائیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی پچاس فیصد سے زائد آبادی خواتین پر مشتمل ہے جنہیں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ پی ڈی ایم کی عوامی تحریک میں خواتین کا بڑا اہم کردار ہے۔ اور خواتین لاہور کے 13 دسمبر کے جلسے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

مریم نواز کی خواتین پارلیمنٹیرئنز، عہدیداران کو جلسے میں بھرپور شرکت کی دعوت 1
مریم نواز کی خواتین پارلیمنٹیرئنز، عہدیداران کو جلسے میں بھرپور شرکت کی دعوت 2
مریم نواز کی خواتین پارلیمنٹیرئنز، عہدیداران کو جلسے میں بھرپور شرکت کی دعوت 3
مریم نواز کی خواتین پارلیمنٹیرئنز، عہدیداران کو جلسے میں بھرپور شرکت کی دعوت 4

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں