لارڈ مئیر کرنل (ر) مبشر جاوید کا بڑا فیصلہ 1

لارڈ مئیر کرنل (ر) مبشر جاوید کا بڑا فیصلہ

لارڈ مئیر کرنل (ر) مبشر جاوید کا بڑا فیصلہ، بلدیہ عظمی لاہور کے وسائل، اخراجات اور خزانے میں کتنے فنڈذ موجود ہیں۔ مئیر لاہور نے افسران سے 2021 تا 2022 کے بجٹ کی تفصیلات مانگ لیں۔

مئیر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے 319 ڈسٹرکٹ ممبران کا پہلا باضابط ہاوس اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس پیر کو دو بجے ٹاون ہال کی مرکزی اسمبلی میں ہو گا۔ ہاوس اجلاس ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ مئیر لاہور نے محکمہ بلدیات کے 17 اکتوبر کے نوٹفکیشن کے مطابق اجلاس طلب کیا۔

ایجنڈ اجلاس میں چیف میٹروپولیٹن آفیسر فنانس دو سالوں بارے اگاہ کریں گے۔ 29 ماہ میں کتنی ترقیاتی و غیر ترقیاتی سکیموں پر بجٹ خرچ ہوا۔ میٹروپولیٹن آفیسر انفراسٹرکچر 25 مارچ 2021 سے اب تک ترقیاتی سکیموں بارے آگاہ کریں گے۔ ریگولیشن آفیسر تجاوزات، برتھ، ڈیتھ، میرج اور نکاح کی تفصیلات سے اگاہ کریں گے۔ سپریم کورٹ کے بلدیاتی اداروں فیصلے پر اظہار تشکر کی قرار داد پیش کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں