پاکستان تحریک انصاف لائرز کنونشن الحمرا ہال لاہور میں منعقد ہوا 1

پاکستان تحریک انصاف لائرز کنونشن الحمرا ہال لاہور میں منعقد ہوا

لاھور ( رانا طارق جاوید،بیوروچیف تیزخبر نیوز )پاکستان تحریک انصاف لائرز کنونشن الحمرا ہال لاہور میں منعقد ہوا ۔ جس کی صدارت چوہدری اشتیاق احمد خاں ممبر پاکستان بار کونسل نے کی ۔ اس کنونشن کے مہمان خصوصی ڈاکٹر فروغ نسیم وفاقی وزیر قانون اور راجہ بشارت صوبائی وزیر قانون تھے ۔ ڈاکٹر فروغ نسیم نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم وکلاء کی فلاح و بہبود کے لئے دن رات کوشاں ہیں ۔ ہم وکلاء کی ہر مشکلات کو حاصل کرکے ہی رہیں گے ۔ اس کنونشن میں یہ بھی کہا گیا کہ جو پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز ہیں ۔ ان کو ان کا آئینی حق انشاء اللہ تعالی دے کر رہیں گے اور اس کے لیے جتنے بھی نان تحریک انصاف کے وکلا ہیں جو Accommodate ہوئے مختلف Positions کے اُوپر ۔ انکو وہاں سے De-notify کرکے پاکستان تحریک انصاف کے وکلا کو انکی اہلیت اور تعلیمی قابلیت کے مطابق Accommodate کیا جائے گا ۔

اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف ہر لحاظ سے ملکی معیشت میں بہتری لے کر آئے گی ۔ تاکہ عوام کو بہتر ضروریاتِ زندگی کی سہولیات دی جا سکیں اور عوام کے اوپر جتنا مہنگائی کا بوجھ بڑھا ہے ۔ اس کو کم کیا جا سکے ۔ پاکستان تحریک انصاف ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کی خوشحالی کے ثمرات عام عوام تک پہنچیں اور وہ خوشحال ہو ۔
پاکستان تحریک انصاف لائرز کنونشن میں ڈاکٹر فروغ نسیم وفاقی وزیر قانون کے علاوہ فرخ حبیب ایم این اے وزیر مملکت ، ڈاکٹر سیمی بخاری ایم این اے ، مرزا شہزاد اکبر معاون خصوصی وزیراعظم ، حاجی کرامت کھوکھر ایم این اے ، پی ٹی آئی سنٹر پنجاب کے صدر اعجاز احمد چودھری ، جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ ، شیخ امتیاز احمد وائس چیئرمین واسا ، زبیر احمد نیازی چیئرمین کمپلینٹ سیل وزیراعلی پنجاب ، ملک ندیم عباس ایم پی اے ، ساجد سہیل رانا ایم پی اے ، عظمی کاردار ایم پی اے ، میڈم لبنٰی اور ملک وہاب حسن ایڈووکیٹ لیگل ایڈوائزر پاکستان میڈیا رائٹرز کلب نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے زوم کے ذریعے اپنی شرکت کو یقینی بنایا ۔ اس تقریب کی شاندار آرگنائزرنگ پر ملک وہاب اور انکی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں