Khushab Union Council Nali

خوشاب یونین کونسل نلی میں تین مہینے پہلے ہونے والے واٹر سپلائی تنازعہ

سرگودھا سے ہمارے نمائندے حسنین شیرازی کی رپورٹ کے مطابق خوشاب یونین کونسل نلی میں تین مہینے پہلے ہونے والے واٹر سپلائی تنازعہ پر ہونے والے ملوال اور دانتی برادری کے درمیان ہونے والی لڑائی( جس میں تین افراد قتل ہوگئے تھے اور 10 افراد زخمی تھے) کی آج کھٹہ مسرال میں صلح کروا دی گئی اس نیک کام میں اہم کردار پیر محمود الحسن شاہ صاحب کوٹ گلہ شریف پیر غالب سلطان باہو ،ملک سرسہ خان، ملک عمراسلم اعوان ایم این اے ،ملک احمد رزاق اعوان چیئرمین یوسی 12 نلی، ملک رحم علی چیئرمین ملوال، ملک اشرف اعوان ملک آصف جاوید اعوان ، ملک احمد جہانگیر اعوان، شیر محمد ولد مظفر اعوان امیر ولد بھائی خان اعوان ، کی خصوصی کاوشوں اور محنت سے دونوں برادریوں میں صلع کروا دیی گئی خصوصی شرکت ملک عنصر ،راجہ یاسر پرویزصاحب، راجہ قیوم ، راجہ عنصر ، راجہ واجد ڈاکٹر ،راجہ وحید، سید عبدالجبار شاہ ، راجہ شاہد نے کی شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں