Khawaja Imran explained

خواجہ عمران نے شہباز شریف کا استقبال نہ کرنے کی وجہ بتادی

خواجہ عمران نذیر کا شہباز شریف کی رہائی پر ویڈیو پیغام، کہتے ہیں کارکنان بعد نماز جمعہ شکرانے کے نوافل ادا کریں،شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق رمضان کے احترام اور کورونا وائرس کی وجہ سے استقبال کا پروگرام منعقد نہیں کیا جا رہا، نیب نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب ہوا ہے، اللہ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو سرخرو کیا ہے۔ 

ایم پی اے خواجہ عمران نذیر کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی ضمانت میرٹ پر منظور کر لی ہے، وہ شہباز شریف جس نے پاکستان کو اندھیروں سے نکالا، شہباز شریف جس نے پنجاب کی ترقی کے لئے اپنا خون پسینہ نچھاور کیا،جو پنجاب کی عوام کے لئے مسیحا بن گیا تھا،شہباز شریف کو کروڑوں عوام کی دعا کے طفیل اللہ نے سرخرو کیا ہ۔ میاں شہباز شریف کا واضح پیغام قائد محترم حمزہ شہباز شریف کے ذریعے پہنچا ہے،شہباز شریف کی جانب سے ان تمام کارکنان کا جو اس مشکل دور میں ساتھ تھے، پیشیوں پر آئے ان کا شکریہ ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا تمام کارکنان بعد نماز جمعہ شہباز شریف کی رہائی پر نوافل ادا کریں،کورونا وباء اور رمضان شریف کے احترام میں شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق استقبال نہیں ہوگا، ان کی فیملی کے افراد لینے  جائیں گے، کوئی کارکن یا ساتھی جیل نہیں جائے گا،جلد شہباز شریف کارکنان سے ملیں گے۔  

خواجہ عمران نذیر کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سرخرو ہوئے ہیں،نیب نیازی گٹھ جوڑ جس نے میاں حمزہ شہباز کو دو برس جیل کروائی،نیب نے شہباز شریف پر ظلم و ستم ڈھایا گیا اور نیب نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا ہے۔   

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں