Jamaat-e-Islami

ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان اظہر اقبال حسن ،امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے

گوجرانوالہ( نمائندہ تیزخبر نیوز) ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان اظہر اقبال حسن ،امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ عوام کی مشکلات میں اضافہ کے لئے حکومت اور آئی ایم ایف ایک پیج پر ہیں وزیراعظم پہلے سودن ،پھر چھ ماہ پھر کہا کہ ایک سال دیں مہنگائی بڑھی تبدیلی کے لئے پانچ سال ناکافی کا بیان ناکامی کا اعتراف ہے حکومت عوام کی چیخیں نکال رہی ہے ضمنی الیکشن میں جماعت اسلامی کی مہم نے سیاسی وڈیروں کو پریشان کردیا ہے عوام میں جماعت اسلامی کی پذیرائی اسلامی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگی ۔ وہ دورہ وزیر آباد کے موقع پر یو سی سطح پر الیکشن مہم کے جائزہ کے بعد صحافیوں سے گفتگوکررہے تھے ۔ اس موقع پر ضلعی امیر مظہر اقبال رندھاوا،امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری ناصر محمود کلیر،وقاص احمد بٹ ،صابر حسین بٹ سمیت متعدد ذمہ داران موجودتھے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران الیکشن قوائد کی سر عام دھجیاں بکھیر رہے ہیں تمام سرکاری ادارے سرکاری امیدوار کی مہم میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں ترقیاتی کاموں کی آڑ میں کرپشن مافیا دولت سمیٹ رہا ہے ناقص مٹیریل کے استعمال سے وسائل کا ضیاع ہورہا ہے ۔ انہوں نے واضھ کیا کہ جماعت اسلامی الیکشن میں دھاندلی روکنے کے لئے آخری سطح پر جائے گی عوام نے جماعت اسلامی کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے وزیرآباد سے اسلامی انقلاب کا سورج طلوع ہوگا جس کی کرنیں پاکستان بھر میں پھیلیں گی انہوں نے کہا کہ الیکشن ڈے کی مکمل منصوبہ بندی کر لی گئی ہے پانچ ہزار سے زائد کارکنان پولنگ اسٹیشن کی سطح پر نگرانی کرینگے

ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان اظہر اقبال حسن ،امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے 1

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں