Investigation against Occupy groups

قبضہ گروپوں کے خلاف تحقیقات، کھوکھر برادران کی ایف آئی اے میں طلبی

ایف آئی اے نے قبضہ گروپوں کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں۔ اینٹی کرپشن سرکل نے کھوکھر برادران سے 2005 سے اب تک کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ ایف آئی اے نے سیف الملوک کھوکھر، افضل کھوکھر اور شفیع کھوکھر کو نوٹس بھجوا دئیے۔ کھوکھر برادران کو 7 دسمبر کو ایف آئی اے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

جاری کیے گئے نوٹس کے متن میں لکھا ہے کہ ایف آئی اے کی معلومات کے مطابق کھوکھر برادران قبضہ گروپوں کی معاونت کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے خلاف منی لانڈرنگ کے شواہد بھی ملے ہیں۔ مزید یہ کہ اُن کے اثاثے اُن کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔

اسی حوالے سے کھوکھر برادران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سیل نے تینوں کھوکھر برادران کو کاغذات و دستاویزات سمیت 7دسمبر کو آفس پیش ہونے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں