Incorrect injection

پتوکی : رحمت آئی ہسپتال کے اناڑی عملے کی غفلت غلط انجیکشن لگنے سے 65 سالہ شخص جانبحق ورثا کا لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج روڈ بلاک کردیا۔

 پتوکی :(بیوروچیف تیز خبر نیوزپتوکی محمد نوید بھٹی ) رحمت آئی ہسپتال کے اناڑی عملے کی غفلت غلط انجیکشن لگنے سے  65 سالہ شخص جانبحق ورثا کا لاش سڑک پر رکھ کر  احتجاج روڈ بلاک کردیا۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی ورثا سے مذاکرات جاری ڈی سی قصور ،وزیر اعلی پنجاب فوری طورپر نوٹس لیں ۔تفصیلات کے مطابق ناروکی کے  رہائشی 65 سالہ اقبال کو نگاہ کی کمی تھی جس پر وه رحمت آئی ہسپتال واقع جی روڈ آیا جہاں پر رحمت آئی ہسپتال کے عملے نے بزرگ کو غلط انجیکشن لگا دیا جس سے بزرگ موقع پر جانبحق ہوگیا اطلاع ملتے ہی بزرگ اقبال کے ورثآ موقع پر پہنچ گے جنہوں نے ہسپتال عملے کے خلاف مین جی ٹی روڈ پر احتجاج شروع کردیا اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پتوکی کے ایڈیشنل ایس ایچ او محسن علی سندھو موقع پر پہنچے اور ورثا سے مذاکرات کئے جس پر ورثا نے جی روڈ کو کھول  دیا 65 سالہ اقبال کی ڈیڈ باڈی کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوآرٹر منتقل کردیا مقتول کے ورثا کی جانب سے تاحال تھانہ سٹی پولیس کو درخواست نہ دی گئی رحمت آئی ہسپتال اور مقتول کے ورثا کے درمیان صلح کیلئے مذاکرات جاری ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں