Important meeting

پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میانوالی کا ایک اھم اجلاس بسلسلہ “پی۔ڈی۔ایم لانگ مارچ اسلام آباد” وتہ خیل سلطان ٹاؤن میانوالی شہر ہوا،


پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میانوالی کا ایک اھم اجلاس بسلسلہ “پی۔ڈی۔ایم لانگ مارچ اسلام آباد” بمقام وتہ خیل ھاؤس رہائش گاہ راہنما مسلم لیگ ن محمد ایاز خان وتہ خیل سلطان ٹاؤن میانوالی شہر ہوا، اجلاس کے میزبان محمد ایاز خان تھے،
اجلاس کےمہمانان_خصوصی حمیر حیات خان روکھڑی سابقہ ایم۔این۔اے سینئر نائب صدر سرگودھا ڈویژن، ساجد خان نائب صدر سرگودھا ڈویژن، حکیم محمد ایوب قریشی ضلعی جنرل سیکرٹری میانوالی تھے، حکیم محمد حفیظ اللہ ملک سٹی صدر میانوالی، موسیٰ خان سٹی جنرل سیکرٹری میانوالی، ملک امیر زمان چھبورا میڈیا انچارج ضلع میانوالی، تاجر راہنما حاجی عزیز الرحمان ، ملک عبدالحی اور مسلم لیگ ن کے راہنماؤں سوشل میڈیا کے ضلعی ہیڈ طارق نیازی، یوتھ ونگ کے سید حیات خان روکھڑی، اسداللہ خان، کامران کندی آف کندیاں، آصف وٹو آف کندیاں، میانوالی سٹی کے انفارمیشن سیکرٹری ملک محمد یاسین، میانوالی سٹی کے جوائنٹ سیکرٹری محمد شریف خان وزیری، میانوالی سٹی کے نائب صدر ملک محمد رمضان، ملک سعید طاہر، سٹی میانوالی کے نائب صدر عبدالحبیب خان، سٹی میانوالی کے سینئر نائب صدر سعید خان بلوچ، سٹی میانوالی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری طارق خان نیازی، یوتھ ونگ کے عدنان شاہ اور کثیر تعداد ساتھیوں نے شرکت کی، اس موقع پر لانگ مارچ کو کامیاب کرنے اور موجودہ فاشٹ حکومت سے چھٹکارا پانے کے لیے ایک مضبوط لائحہ عمل تیار کیا گیا اور قائدین محمد نواز شریف، محمد شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز کے پیغام کو گھر گھر پہچانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میانوالی کا ایک اھم اجلاس بسلسلہ "پی۔ڈی۔ایم لانگ مارچ اسلام آباد" وتہ خیل سلطان ٹاؤن میانوالی شہر ہوا، 1
پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میانوالی کا ایک اھم اجلاس بسلسلہ "پی۔ڈی۔ایم لانگ مارچ اسلام آباد" وتہ خیل سلطان ٹاؤن میانوالی شہر ہوا، 2
پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میانوالی کا ایک اھم اجلاس بسلسلہ "پی۔ڈی۔ایم لانگ مارچ اسلام آباد" وتہ خیل سلطان ٹاؤن میانوالی شہر ہوا، 3

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں