Health Dispensary has been set up

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی خصوصی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقہ اور صوبائی سرحدی مقام گلکی میں جدید اور سٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ میں محکمہ معدنیات کی زیر نگرانی ہیلتھ ڈسپنسری قائم کردی گئی ہے

ڈیرہ غازی خان(ساؤتھ پنجاب بیورو چیف محمد اختر بھٹی)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی خصوصی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقہ اور صوبائی سرحدی مقام گلکی میں جدید اور سٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ میں محکمہ معدنیات کی زیر نگرانی ہیلتھ ڈسپنسری قائم کردی گئی ہےجس کا باقاعدہ افتتاح بھی کردیا گیا ہے یوم قائداعظم کے موقع پر قبائلی عوام کو وزیر اعلی کی طرف سے شاندار تحفہ دیا گیا ہے کان کن اور اہل علاقہ کو علاج معالجہ کی جدید سہولیات مفت فراہم کی جائیں گے گلکی پنجاب کا ایسا دور افتادہ پہاڑی اور صوبائی سرحدی علاقہ ہے جو آج تک پنجاب کے عوام کی آنکھوں سے اوجھل اور بنیادی ضروریات کے ساتھ علاج معالجہ کی ابتدائی سہولیات سے محروم تھا وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے اس علاقہ کی محرومی کو دیکھتے ہوئے مکینوں کو علاج معالجہ کی جدید سہولیات فراہم کردیں۔زخمی ہونے والے کان کن کے دس لاکھ تک کے اخرجات حکومت برداشت کرے گی۔ڈسپنسری کی افتتاحی تقریب میں ڈپٹی سیکرٹری وزیراعلی چوہدری نوید دیرتھ،وزیر اعلی کے کزن سردار فرحت اللہ بزدار،کمشنر معدنیات ریاض چوہدری اور دیگر شریک ہوئے۔ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلی آفس چوہدری نوید حسین دیرتھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے گلکی ڈسپنسری کے افتتاح کا دن 25 دسمبر اس لئے منتخب کیا تاکہ یوم قائد اعظم محمد علی جناح کے موقع پر گلکی کی عوام کو یادگار تحفہ دیا جائے انہوں نے کہا کہ اس جدید ڈسپنسری میں وہ تمام سہولیات میسر ہو گی جو ایک ترقی یافتہ شہر کے ایک اعلی ہسپتال میں میسر ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار اس علاقہ سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ اس علاقہ کی خوش قسمتی ہے کہ وہ ایوان وزیراعلیٰ میں جا کر بھی اپنے علاقہ کو نہیں بھولے اور وہ دیگر علاقوں کے ساتھ ساتھ وسائل سے محروم اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تحصیل کوہ سلیمان میں اربوں روپے کے پروجیکٹس شروع کیے گئے معیاری سڑکوں کے ذریعے پنجاب ،خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کو ملایا جارہا ہے پہاڑ کاٹ کر آبادیوں کو ملا دیا گیا ہے ۔تحصیل کوہ سلیمان کے صحت افزا سات مقامات پر ٹورسٹ وزارت قائم کیے جا رہے ہیں جس سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔اس موقع پرملک واحد بخش،صلاح الدین بزدار،قیوم بزدار،شیر محمد،تگیہ خان،خدابخش اور دیگر موجود تھےشرکاء نے وزیراعلی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے پاکستان زندہ باد قائد اعظم زندہ باد پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار زندہ باد کے نعرے لگانے کے ساتھ ساتھ وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار کی صحتیابی اور درازی عمر کے لیے خصوصی دعائیں کیں

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی خصوصی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقہ اور صوبائی سرحدی مقام گلکی میں جدید اور سٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ میں محکمہ معدنیات کی زیر نگرانی ہیلتھ ڈسپنسری قائم کردی گئی ہے 1

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں