Handcuff the policeman

پتوکی زیر حراست قیدی نے معمولی تلخ کلامی پر پولیس ملازم کو ہتھکڑی مار کر زخمی کردیا

 پتوکی :(بیوروچیف تیز خبر نیوزپتوکی محمد نوید بھٹی )   زیر حراست قیدی نے معمولی تلخ کلامی پر پولیس ملازم کو ہتھکڑی مار کر زخمی کردیا پولیس ملازم کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کردیاگیا  تفصیلات کے مطابق نیو جوڈیشل کمپلیکس تحصیل کورٹ پتوکی میں موجود بخشی خانہ میں ڈکیتی کے زیر حراست ملزم انصر نے پولیس ملازم سے معمولی تلخ کلامی پر پولیس ملازم خادم کو ہتھکڑی مارکر زخمی کردیاجس کو فوری طور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کردیا گیا ڈاکٹر کے مطابق پولیس ملازم کی حالت خطرے سے باہر ہے اطلاع ملتے پولیس کی نفری و دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے واقع کی تحقیقات شروع کردی ڈی ایس پی سرکل پتوکی آصف حنیف جوئیہ نے جنرل سیکرٹری پریس کلب رجسٹرڈ پتوکی نوید بھٹی سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس واقع کی مکمل تحقیقات جاری ہے اور زیر حراست قیدی کےخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔

پتوکی زیر حراست قیدی نے معمولی تلخ کلامی پر پولیس ملازم کو ہتھکڑی مار کر زخمی کردیا 1
پتوکی زیر حراست قیدی نے معمولی تلخ کلامی پر پولیس ملازم کو ہتھکڑی مار کر زخمی کردیا 2

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں