Hakeem Muhammad Ayub Qureshi

پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میانوالی کے جنرل سیکرٹری حکیم محمد ایوب قریشی نے تیزخبرنیوز سے گفتگو

میانوالی ( نمائندہ تیزخبرنیوز)پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میانوالی کے جنرل سیکرٹری حکیم محمد ایوب قریشی نے تیزخبرنیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں 80% پاکستانی موجودہ بدترین مہنگائی اور بدترین بےروزگاری کی وجہ سے دماغی دباوء کا شکار ہو کر ایک بھیانک المیہ کی طرف جا رہے؟ پاکستان کے نااہل حکمران اور ان کے سہولت کار! ابھی بھی پاکستان اور پاکستانیوں کے خون کا آخری قطرہ نچوڑنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں، اس ظالمانہ مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے معاشرے میں جرائم بڑھ رہے ہیں اگر یہی حالات رہے تو پاکستان عدم استحکام کا شکار ہو جائے گا اور پاکستان کے ازلی دشمنوں کو وہ موقع مل جائے گا جس کے وہ کافی مدت سے خواہش مند ہیں، آج بھی پاکستان کے تمام اداروں نے اپنی حدود میں رہ کر کام کرنے اور آئین کی بالادستی کو تسلیم نہ کیا تو پھر پاکستان کو انارکی کا شکار کرنے میں ہم سب شامل ہونگے، موجودہ نااہل حکمران فورا استغفی دیکر نئے الیکشن کا اعلان کریں اور ادارے اپنا فرائض منصبی غیر جانبدارانہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کو بربادی سے بچا لیں کیونکہ یہ حکمرانیت، یہ اداروں کی طاقتور سربراہی! صرف اور صرف پاکستان کی سالمیت اور بقا سے وابستہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں