granted 5-day physical remand

لیگی رہنما جاوید لطیف کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

عدالت میں جاوید لطیف کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں پولیس انہیں بکتر بند گاڑی میں ماڈل ٹاؤن کچہری لائی۔

رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کو مجسٹریٹ صابر ڈارکی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سرکاری وکیل اور جاوید لطیف کے وکلا نے دلائل دیے۔ پولیس نے جاوید لطیف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جو تقریباً 2 گھنٹے بعد سنایا گیا۔ عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے جاوید لطیف کو 5 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں