Good news came from Accountability Bureau

خواجہ سعد رفیق کیلئے احتساب بیورو سے اچھی خبر آگئی

 خواجہ سعد رفیق کیلئے احتساب بیورو سے اچھی خبر،   نیب نے خواجہ سعد رفیق کیخلاف لوکو موٹیو مہنگے داموں خریدے جانے کی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 ڈی جی نیب لاہور نے تفتیشی ٹیم کی  انکوائری بند کرنے کی سفارشی رپورٹ چیئرمین نیب کو بھجوا دی ہےجو اس کی حتمی منظوری دیں گے، خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر پر 400 ہزار سے 4500 ہارس پار مہنگے داموں خریدنے کے الزامات تھے، شکایات ہیں کہ پاکستان ریلوے کو 20 سے زیادہ لوکو موٹیو کی ضرورت نہیں تھی، خواجہ سعد رفیق نے ضرورت سے زائد لوکو موٹیو خریدنے کی منظوری دی ، ضرورت سے زائد لوکو موٹیوز کی خریداری کا مقصد کیک بیکس حاصل کرنا تھا، جس کمپنی کو کنٹریکٹ دیا گیا وہ میرٹ اور فارمیلٹیز کو مکمل کرنے کے بعد دیا گیا۔ خواجہ سعد نے انکوائری سے متعلق سوال پر کوئی جواب نہیں دیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نیب لاہور نے(ن) لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے خلاف ریلوے اراضی سے متعلق انکوائری بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ نیب ذرائع کے مطابق ریلوے نے جس کمپنی کو زمین لیز پر دی تھی انہوں سے سب سے زیادہ بولی لگائی اور خواجہ سعد رفیق پر جو الزام لگایا گیا کہ من پسند افراد کو زمین ٹھیکے پر دی وہ ثابت نہیں ہوتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں