elected unopposed Chairman

بیرسٹر حمیر حیات خان روکھڑی سابقہ ایم۔این۔اے، سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن سرگودھا ڈویژن کو پنجاب کوپرائیٹو سوسائٹی یونین کے بلامقابلہ چیئرمین پنجاب منتخب

میانوالی : ( نمائندہ تیزخبر نیوز ) بیرسٹر حمیر حیات خان روکھڑی سابقہ ایم۔این۔اے، سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن سرگودھا ڈویژن کو پنجاب کوپرائیٹو سوسائٹی یونین کے بلامقابلہ چیئرمین پنجاب منتخب ہونے پر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میانوالی کے عہدے داران، ضلعی جنرل سیکرٹری میانوالی حکیم محمد ایوب قریشی، سٹی میانوالی کے صدر حکیم محمد حفیظ اللہ ملک، سٹی میانوالی کے جنرل سیکرٹری موسیء خان آف موچھ، تحصیل پپلاں کے صدر رانا نعیم ادریس، تحصیل پپلاں کے جنرل سیکرٹری چوہدری ساجد محمود جٹ، کندیاں تحصیل پپلاں کے صدر سردار محبوب کندی، ضلعی میڈیا انچارج ملک امیر زمان چھبورا، یوتھ ونگ کے راہنما خضر حیات خان، ہرنولی تحصیل پپلاں کے صدر محمد فاروق انصاری، ہرنولی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رانا محمد شاہین، تحصیل پپلاں کے سینئر نائب صدر رانا ثناء اللہ، سٹی میانوالی کے سینئر نائب صدر محمد سعید خان بلوچ، سٹی میانوالی کے نائب صدر ملک محمد رمضاں، سٹی میانوالی کے جائنٹ سیکرٹری محمد شفیق قدسی، سٹی میانوالی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری طارق خان نیازی، سٹی میانوالی کے سیکرٹری اطلاعات ملک محمد یاسین، ضلعی صدر شوشل میڈیا ٹیم طارق نیازی، سٹی جائنٹ سیکرٹری ملک سعید طاہر، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری ملک محمد رمضان اور محمد توقیر نے مشترکہ طور پر “رائل ان ہوٹل میانوالی” میں پر تکلف عشائیہ دیا، اس موقع پر تمام ساتھیوں نے حمیر حیات خان روکھڑی کو مبارکباد دی اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا،
حکیم محمد ایوب قریشی ضلعی جنرل سیکرٹری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام ضلع بھر کے ساتھیوں کی طرف سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور بیرسٹر حمیر حیات خان روکھڑی کو اس کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ ضلع میانوالی کے تمام مسلم لیگی ساتھی ایک سیسہ پلائی دیوار کی طرح یکجان ہیں، انہوں نے تمام عہدے داروں کو مسلم لیگ ن کے سرگودھا ڈویژنل کنونشن میں صوبائی صدر جناب رانا ثناءاللہ خان صاحب کے خطاب کا حوالہ دیا کہ “انہوں نے اپنے خطاب میں فرمایا تھا کہ تحصیل جات و سٹی کی تنظیمیں قائم ہیں اور کام کر رہی ہیں وہ سب اپنے تنظیمی ورکنگ کو تیز کر دیں تاکہ پی۔ڈی۔ایم کی تحریک میں مضبوطی آئے، اس موقع پر میانوالی سمیت ڈوثیزن کے تمام ٹکٹ ہولڈرز اور عہدے دار اور سینکڑوں عہدے دار و کارکناں موجود تھے،” پاکستان مسلم لیگ ن کے دیرینہ نوٹیفائیڈ تنظیمیں اور عہدے دار آئینی طور پر قائم و دائم ہیں، آمریت دور کو اور تمام پارٹیوں کو انجوائے کر کے آنے والے افراد اپنے ذاتی مقام کو خوامخواہ بلند کرنے کے لیے ضلع میانوالی میں مسلم لیگ ن کے اندر ابہام پھیلا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کے لیے ضلع میانوالی میں پاکستان مسلم لیگ ن کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کے ہم نئے آنے والے تمام ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں مگر گروہی اور گروپ کی سیاست کرنے والوں کی ذاتی پسند اور ناپسند کے شوقینوں کی اوپر بلا نیچے شیر کے دو کشتیوں میں سوار لوگوں سے نام نہاد تنظیموں کو کبھی بھی قابلِ قبول نہیں مانیں گے، میں آپ سب کو آج بھی یہ ہدایت کرتا ہوں کہ اپنی موومنٹ کو تیز کریں اور مسلم لیگ ن کو ہر سطح پر منظم کریں تاکہ اس نااہل حکومت سے نجات مل سکے اور کوئی بھی سازش کامیاب نہ ہو سکے۔ مہان خصوصی جناب بیرسٹر حمیر حیات خان روکھڑی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی محبتوں پر مشکور ہوں اور آپ سب کو اپنے تعاون کا بھرپور یقین دلاتا ہوں، میری کامیابی دراصل میانوالی کے لیے ایک اعزاز ہے، ضلع بھر کی تنظیم نے جو مجھے عزت دی اس پر مجھے فخر ہے، میں قائدین پاکستان مسلم لیگ ن کا ایک سپاہی ہوں اور تمام مشکلات کے باوجود ہر جبر کا آپ سب کے ساتھ مل کر مقابلہ کروں گا، انہوں نے سرگودھا ڈویژن کے کنونشن میں صوبائی صدر جناب رانا ثناءاللہ خان صاحب نے جو فرمایا اور جن لفظوں کو ضلعی جنرل سیکرٹری حکیم محمد ایوب قریشی نے کہا، میں اس کی تائید کرتا ہوں اور گواہ بھی ہوں، آپ تمام تنظیمی ساتھی اپنی ذمے داریاں پر قائم ہیں اور تنظیم کو مضبوط فعال بنا کر اپنا بھرپور کردار ادا کریں، میں ضلعی جنرل سیکرٹری حکیم محمد ایوب قریشی کے ہر ایک لفظ کی تائید کرتا ہوں کیونکہ انہوں نے ہمیشہ پاکستان مسلم لیگ ن کی مضبوطی کے لیے اپنی زندگی کے 42 سال دئیے اور جیل و قیدوبند کے عذاب جھیلے اور مسلسل قربانیوں کی عظیم تاریخ رقم کی ہے، حکیم محمد ایوب قریشی ہم سب کے لیے مشعلِ راہ اور قابلِ فخر ہیں اور پاکستان مسلم لیگ ن کی باوقار پہچان اور سرمایہ ہیں، میں آپ سب ساتھیوں کے ساتھ ہر سطح پر ڈٹ کر چل رہا ہوں اور آپ سب کو کبھی مایوس نہ کروں گا، روکھڑی ھاؤس اب ضلع مسلم لیگ ھاؤس ہے، انہوں نے 23 فروری سرگودھا پی۔ڈی۔ایم کی ریلی میں بھرپور تیاری کی ہدایت کی اور اس میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا، اس ریلی سے محترمہ مریم نواز صاحبہ خصوصی خطاب فرمائیں گی اور ان شاءاللہ ضلع میانوالی سے ایک بڑا قافلہ شرکت کرے گا، اس موقع پر یوتھ ونگ کے راہنما خضر حیات خان نے قرار داد پڑھیں جو متفقہ طور پر منظور کی گئیں کہ مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ ن اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمد شہباز شریف کو انتقامی کارروائیوں سے پابند سلاسل رکھنے، پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمد حمزہ شہباز کو بدترین انتقام کا نشانہ بنا کر بیس ماہ سے زیادہ عرصہ قید میں رکھنے اور اسلام آباد میں سرکاری ملازمین پر شدید لاٹھی چارج اور ظالمانہ طریقے سے آنسو گیس کا استعمال کرنے پر اور ملک میں بدترین منہگائی کر کے پاکستانیوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیننے پر اور میڈیا پر ظالمانہ قبضہ کرنے اور ریموٹ کنٹرول کے ذریعے چلانے پر آج کا یہ اجلاس اس فاشٹ حکومت کے تمام اقدامات کی بھرپور مذمت کرتا ہے اور اعلی عدلیہ سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کرتا ہے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں اور یہ اجلاس فرزند_میانوالی بیرسٹر حمیر حیات خان روکھڑی کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔
آخر میں ایک بار پھر بیرسٹر حمیر حیات خان روکھڑی نے ساتھیوں کی محبتوں کا شکریہ ادا کیا۔

بیرسٹر حمیر حیات خان روکھڑی سابقہ ایم۔این۔اے، سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن سرگودھا ڈویژن کو پنجاب کوپرائیٹو سوسائٹی یونین کے بلامقابلہ چیئرمین پنجاب منتخب 1
بیرسٹر حمیر حیات خان روکھڑی سابقہ ایم۔این۔اے، سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن سرگودھا ڈویژن کو پنجاب کوپرائیٹو سوسائٹی یونین کے بلامقابلہ چیئرمین پنجاب منتخب 2
بیرسٹر حمیر حیات خان روکھڑی سابقہ ایم۔این۔اے، سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن سرگودھا ڈویژن کو پنجاب کوپرائیٹو سوسائٹی یونین کے بلامقابلہ چیئرمین پنجاب منتخب 3
بیرسٹر حمیر حیات خان روکھڑی سابقہ ایم۔این۔اے، سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن سرگودھا ڈویژن کو پنجاب کوپرائیٹو سوسائٹی یونین کے بلامقابلہ چیئرمین پنجاب منتخب 4

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں