کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے منتخب امیدواروں نے حلف اٹھا لیا 1

کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے منتخب امیدواروں نے حلف اٹھا لیا

کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کا تمام عمل مکمل،جیتنے والے تمام امیدواروں نے اپنے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ میں حلف برداری کی تقریب کا انعقاد۔ والٹن کنٹونمنٹ بورڈ سے مسلم لیگ ن کے 9 کونسلروں نے حلف اٹھا لیا، لاہور کنٹونمنٹ بورڈ سے 7 ن لیگ، 2 تحریک انصاف اور ایک آزاد امیدوار نےحلف اٹھایا جبکہ حلف اٹھانے والوں میں مسلم لیگ ن کے اقلیتی لیبر کونسلر بھی شامل تھے۔

کنٹونمنٹ بورڈ کے صدر بریگیڈیئر ساجد مظفر نے نو منتخب امیدواروں سے انکے عہدوں کا حلف لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں