پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح شیخوپورہ میں بھی وزیر اعظم عمران خان کے احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحق گھرانوں کومالی امداد دی جارہی ہے 1

پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح شیخوپورہ میں بھی وزیر اعظم عمران خان کے احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحق گھرانوں کومالی امداد دی جارہی ہے

شیخوپورہ(خالق بیگ سے)پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح شیخوپورہ میں بھی وزیر اعظم عمران خان کے احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحق گھرانوں کومالی امداد دی جارہی ہے، شیخوپورہ کے قدیمی سرکاری تعلیمی ادارہ جامعہ ہائی سکول میں قائم احساس سنٹر کے تحت روزانہ سینکڑوں مستحق افراد اپنے گھرانوں کی کفالت کی خاطر 12ہزار روپے کی امدادی رقم وصول کررہے ہیں اس احساس سنٹر میں نہ صرف کورونا ایس او پیز پر عملدر آمد کروایا جارہا ہے بلکہ دیگر درکار سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں جبکہ مستحقین نہ صرف احساس کفالت پروگرام کوسراہتے دکھائی دیتے ہیں بلکہ اس احساس سنٹر میں اٹھائے گئے انتظامات کے بھی معترف دکھائی دیتے ہیں، میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف مردو خواتین نے بتایا کہ احساس سنٹر کے ریٹیلرز اپنی ذمہ داریاں بااحسن انجام دے رہے ہیں اور12ہزار روپے امدادی رقم بلا کسی کٹوتی بلاتاخیر فراہم کی جارہی ہے اس سنٹر میں ایک طرف مردوں تو دوسری طرف خواتین کے بیٹھنے کا وسیع انتظام ہے جس کے باعث قطاروں میں لگنے کی ضرورت نہیں لوگ اپنی باری پربائیو میٹرک تصدیق کرواتے اور فوری امدادی رقم وصول کرکے کسی طرح کے رش میں پھنسے بغیر روانہ ہوجاتے ہیں، ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی گاہے بگاہے سنٹر کا وزٹ کرتے اور انتظامات کا جائزہ لیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں