Lahore: DSP Circle Race Course Deputy Reader Hafeez started using official number 04299200780 to threaten people.

لاہور: ڈی ایس پی سرکل ریس کورس کے ڈی ایس پی کے نائب ریڈر حفیظ سرکاری نمبر 04299200780سےلوگوں کو دھمکیاں دینے کے لیے استعمال ہونے لگا

لاہور :تیز خبر نیوز کے سب بیورو چیف لاہور جمیل احمد خان  کو ڈی ایس پی سرکل ریس کورس کے ڈی ایس پی کے نائب ریڈر حفیظ نے سرکاری نمبر سے کال کرکے رات 11 بجے دھمکیاں دیں ۔ تیز خبر نیوز کے سب بیورو چیف لاہور جمیل احمد خان  نے سی سی پی لاہور آئی جی پنجاب، وزیراعلی پنجاب ،وزیراعظم پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ پنجاب پولیس کو کالی بھیڑوں سے پاک کیا جائے ایسی کالی بھیڑیں جنھوں نے محکمہ پولیس کو بدنام کیا جو پولیس ملازم ہونے کے ناطے عوام کو ڈرا دھمکا کر انکا حق غصب کرتے ہیں ایساہی واقعہ تیز خبر نیوز کے سب بیورو چیف لاہور جمیل احمد خان   نیو کینال پارک ہربنس پورہ کے ساتھ پیش آیا ۔جنھوں نے نیو کینال پارک ہربنس پورہ بازار میں پراپرٹی کا دفتر بنا رکھا جب جمیل احمد خان نے ایک ڈیل کروائی کمیشن کا وقت آیا تو ڈی ایس پی سرکل ریس کورس کے ڈی ایس پی کے نائب ریڈر حفیظ نے سرکاری نمبر سے کال کرکے رات 11 بجے جمیل احمد خان کو دھمکیاں دیں اور کہا وہ خود پراپرٹی ڈیلر ہے ہم پولیس والے کسی کو کوئی کمیشن نہیں دیتے اگر تم نے اپنا حق مانگا تم پر ناجائز کیس بنا دئے جائیں گے اور تجھے ڈنڈے سوٹے مارے جائیں گے جمیل احمد خان نے بتایا اسکے پاس تمام کال ریکارڈ کا سکرین شاٹ اور ریکارڈنگ موجود ہے سی سی پی او لاہور کو درخواست میں انھوں نے ایسے پولیس ملازم کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیاہے اور سرکاری نمبر کا استعمال کرنے پر ڈی ایس پی سرکل ریس کورس کے نائب ریڈر حفیظ کے خلاف محکمانہ کارروائی کا مطالبہ کیا تاکہ محکمہ ایسی کالی بھیڑوں سے پاک ہو اور جمیل احمد خان نے مزید مطالبہ کیا کہ وہ ایک رجسٹرڈ پراپرٹی ڈیلرہے اور باقاعدہ ٹیکس ادا کرتا اسکی محنت کا حق اسکو دلوایا جائے۔

لاہور: ڈی ایس پی سرکل ریس کورس کے ڈی ایس پی کے نائب ریڈر حفیظ سرکاری نمبر 04299200780سےلوگوں کو دھمکیاں دینے کے لیے استعمال ہونے لگا 1
لاہور: ڈی ایس پی سرکل ریس کورس کے ڈی ایس پی کے نائب ریڈر حفیظ سرکاری نمبر 04299200780سےلوگوں کو دھمکیاں دینے کے لیے استعمال ہونے لگا 2
لاہور: ڈی ایس پی سرکل ریس کورس کے ڈی ایس پی کے نائب ریڈر حفیظ سرکاری نمبر 04299200780سےلوگوں کو دھمکیاں دینے کے لیے استعمال ہونے لگا 3

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں