destroys 2100 liters of milk

بھیرہ میں فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت ناقص دودھ فروخت کرنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 2100 لیٹر دودھ تلف کردیا گیا

سرگودھا : نمائندے حسنین شیرازی کی رپورٹ کے مطابق بھیرہ میں فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت ناقص دودھ فروخت کرنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 2100 لیٹر دودھ تلف کردیا گیا ۔ کاروائی موٹروے بھیرہ انٹر چینج پر کی گئی ۔ دودھ اسلام آباد اور روالپنڈی سپلائی کیا جارہا تھا ۔ ۔بھیرہ میں فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت ناقص دودھ فروخت کرنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 2100 لیٹر دودھ تلف کردیا گیا ۔ کاروائی موٹروے بھیرہ انٹر چینج پر کی گئی ۔ دودھ اسلام آباد اور روالپنڈی سپلائی کیا جارہا تھا ،بھیرہ موٹروے انٹر چینج پر 5 گاڑیوں میں سے 2100 لیٹر دودھ برآمد کیا گیا ۔ جدید موبائل ٹسٹنگ لیب کے ذریعے دودھ کے نمونے انتہائی ناقص آنے پر تمام دودھ تلف کرکردیا گیا ۔ فوڈ اتھارٹی کے مطابق دودھ اسلام آباد اور روالپنڈی سپلائی کی جارہا تھا ۔ حفظان صحت کے اصولوں کا خیال نہ رکھنے پر 4 فوڈ پوائنٹس سیل جبکہ 29 کو نونٹس جاری کر دئے گئے ۔ فوڈ اتھارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاوٹ شدہ مضر صحت دودھ فروخت کرنے کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں