Deputy Commissioner Dera Ghazi Khan

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے تحصیل کوٹ چھٹہ کے مراکز صحت،اراضی ریکارڈ سنٹر اور سہولت بازاروں کا دورہ کیا

ڈیرہ غازیخان: (ساؤتھ پنجاب بیورو چیف محمد اختر بھٹی) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے تحصیل کوٹ چھٹہ کے مراکز صحت،اراضی ریکارڈ سنٹر اور سہولت بازاروں کا دورہ کیا. اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ ہمراہ تھے. ڈپٹی کمشنر نے آر ایچ سی سرور والی کا بھی دورہ کرتے ہوئے صفائی اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مراکز صحت اور سرکاری اداروں میں عوام کی سہولت کا خیال رکھا جائے. سرکاری فرائض میں کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی. سہولت بازاروں کا مقصد مارکیٹ کی نسبت عوام کو سستی اور معیاری اشیاء فراہم کرنا ہے سہولت بازاروں میں لوگوں کا رش دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ خریداری کرنے والے مطمئن نظر آتے ہیں. ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر آفس کوٹ چھٹہ کا بھی دورہ کیا. مختلف شعبوں کے معائنہ کے دوران سروسزمزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں. ڈپٹی کمشنر نے تحصیل صدر ہسپتال کوٹ چھٹہ کے معائنہ کے دوران ڈاکٹرز او رسٹاف کی حاضری، طبی شعبوں میں آلات کی چیکنگ سمیت دیگر معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لیا. انہوں نے اراضی ریکارڈ سنٹر کوٹ چھٹہ کا معائنہ کرتے ہوئے سائلین کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے احکامات جاری کیے. ڈپٹی کمشنر نے تحصیل کے مختلف احساس کفالت سنٹرز کا دورہ کرتے ہوئے مالی امداد کی تقسیم کے طریقہ کار، کورونا وائرس کی ایس او پیز پرعملدرآمد سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں انہوں نے کہاکہ مالی امداد کی تقسیم میں بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی. ڈپٹی کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹرچوٹی، آر ایچ سی چوٹی سمیت دیگر مراکز صحت کا بھی دورہ کرتے ہوئے طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا. گزشتہ روز سروروالی ہسپتال کے معائنہ کے دوران صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صورتحال بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں. سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد ہمراہ تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں