deliver on his promise

اڑھائی ماہ گزر گے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی اسامہ شارون نیازی کھوکھا جات مالکان کے ساتھ اپنا وعدہ وفا کرنے میں ناکام

پتوکی :(بیوروچیف تیز خبر نیوزپتوکی محمد نوید بھٹی )اڑھائی ماہ گزر گے  اسسٹنٹ کمشنر پتوکی اسامہ شارون نیازی  کھوکھا جات مالکان کے ساتھ اپنا وعدہ وفا کرنے میں ناکام یاد رہے کہ پرانی غلہ منڈی پتوکی میں درجن کے قریب کھوکھا جات کو 6 اکتوبر کو شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی تھی جس میں  کھوکھا جات جل  کر خاکستر ہوگے تھے  کھوکھا جات دوکان داروں کا   لاکھوں روپے کا نقصان ہوگیا تھا جس پر اسسٹنٹ کمشنر پتوکی اسامہ شارون نیازی غلہ منڈی پتوکی پہنچے اور غلہ منڈی میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی اسامہ شارون نیازی نے کھوکھا جات مالکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں انشاءلله آپکے نقصان کا ازالہ 1 ماہ میں کروں گا جہاں سے مرضی کروں آپکا ازالہ کروں گا مگر افسوس کی بات ہے اڑھائی ماہ گزر گے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی اپنا وعدہ وفا نہ کر سکے اسسٹنٹ کمشنر نے کھو کھا جات مالکان سے بیٹھنے کی جگہ بھی چھین لی دوکاندار دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ڈی سی قصور وزیر اعلی پنجاب نوٹس لیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں