پاکستان مسلم لیگ ن لاہور تنظیم کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ 1

پاکستان مسلم لیگ ن لاہور تنظیم کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ ن لاہور تنظیم کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ، ایک حصہ کے صدر سیف الملوک کھوکھر جبکہ دوسرے حصے کے صدر کے لیے میاں مرغوب اور رانا مشہود کے نام زیر غور ہیں۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک کے مستعفی ہونے کے بعد پارٹی کی جانب سے ابھی تک نئے صدر کا اعلان نہیں کیا گیا۔ کچھ عرصہ قبل مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی سیف الملوک کھوکھر کا نام بطور صدر مسلم لیگ ن لاہور سامنے آیا تھا لیکن مسلم لیگ ن کا مفاہمتی گروپ کسی اور کو بطور صدر لانا چاتا ہے جبکہ مزاحمتی گروپ سیف الملوک کھوکھر کے نام پر بضد ہے۔ پارٹی نے اب لاہور تنظیم کو دو حصوں میں تقسیم کر کے دو صدور لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک حصے کا صدر سیف الملوک کھوکھر جبکہ دوسرے حصے کے لئے میاں مرغوب یا رانا مشہود میں سے کسی ایک کو بطور صدر لایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں