Danger to the couple's life

میاں چنوں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کی جان کو خطرہ،ثمرہ اور مزمل نے ایک ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی

میاں چنوں (نما ئندہ تیز خبر نیوز سعید احمد بھٹی)پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کی جان کو خطرہ،ثمرہ اور مزمل نے ایک ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی،تفصیلات کے مطابق ثمرہ زوجہ مزمل شاہین سکنہ چیچہ وطنی نے بتایا کہ ہم دونوں نے شرعی طریقے سے بذریعہ عدالت پسند کی شادی کی ہے،اب اُنکی پسند کی شادی پر لڑکی کے ورثاء جان کے دشمن بنے ہوئے ہیں جو ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں،لڑکی ثمرہ نے بتایا کہ اُس پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں وہ اپنے شوہر مزمل کے ساتھ خوش ہے اور ہمیشہ ساتھ ہی زندگی گزارنا چاہتی ہے،متاثرہ لڑکی نے مزید کہا کہ میرے رشتہ دار میرے سسرال والوں کو بھی بلاوجہ پریشان کر رہے ہیں، دونوں میاں بیوی نے بتایا کہ اگر ہمیں کسی بھی قسم کا جانی و مالی نقصان پہنچتا ہے تو اُسکی ذمہ داری لڑکی کے ورثاء پر عائد ہوگی،متاثرہ جوڑے نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے اور ہماری جان کے دشمنوں کے خلاف قانون کے تحت کاروائی کی جائے۔

میاں چنوں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کی جان کو خطرہ،ثمرہ اور مزمل نے ایک ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی 1

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں