cracked down on criminal elements

تھانہ سٹی پھولنگر ایس ایچ او رانا سہیل احمد کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

 پتوکی :(بیوروچیف تیز خبر نیوزپتوکی محمد نوید بھٹی ) تھانہ سٹی پھولنگر ایس ایچ او رانا سہیل احمد کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن دوران كریک ڈاؤن بشیر عرف فوجی اوڈھ ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت 6 ارکان گرفتار ملزمان سے بھاری تعداد میں ناجائز اسلحہ ، موبائل فونز اور نقدی رقم بر آمد

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور عمران کشور اور ڈی ایس پی سرکل پتوکی اکرام خان کی خصوصی ہدایت پر تھانہ سٹی پھولنگر کے ایس ایچ او رانا سہیل احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کیا دوران کریک ڈاؤن ریکارڈ یافتہ ملزمان بشیر عرف فوجی اوڈھ ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت چھ ارکان ،کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان میں احمد نواز ولد شاہ محمد ، امانت ولد بوٹا، وارث ولد بشیر ، شرافت ولد بشیر ، نواز عرف نوید ولد شاہ محمد ، طارق ولد بشیر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے انکے قبضہ سے بھاری تعداد میں ناجائز اسلحہ ، موبائل فونز اور نقدی رقم بر آمد کر لی تمام ملز مان کا تعلق پتوکی کے علاقہ بہڑوال کلاں سے ہے بشیر عرف فوجی اوڈھ ریکارڈ یافتہ ڈکیت گینگ نے علاقہ بھر میں خوف کی فضا ء قائم کر رکھی تھی جس کی گرفتاری پر اہل علاقہ نے سکھ کا سانس لیا تھانہ سٹی پھولنگر پولیس نے تمام ملزمان کیخلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرلئے پولیس نے گرفتار ملزمان سے مزید تحقیقات شروع کر دی

تھانہ سٹی پھولنگر ایس ایچ او رانا سہیل احمد کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن 1
تھانہ سٹی پھولنگر ایس ایچ او رانا سہیل احمد کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن 2

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں