Collision between car and bus

پتوکی کے علاقہ حبیب آباد کے قریب کار اور بس کے درمیان تصادم ایڈووکیٹ سمیت 3 افراد موقع پر جانبحق۔ایک شدید زخمی

پتوکی (بیوروچیف تیز خبر نیوزپتوکی محمد نوید بھٹی ) پتوکی کے علاقہ حبیب آباد کے قریب کار اور بس کے درمیان تصادم  ایڈووکیٹ سمیت 3 افراد موقع پر جانبحق۔ایک شدید زخمی

تفصیلات کے مطابق  دیپالپور بار ایسوسی ایشن کا سینئر ممبر سرور جاوید ایڈووکیٹ ہمراہ یونس۔محمد حسین اور محمد طاہر گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ پیشی پر بسواری کار پر جا رہے تھے کہ پتوکی کے علاقے حبیب آباد کے قریب کار تیز رفتار بس نے  ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں کار  الٹ گئی اور سنئیر وکیل سرور جاوید۔یونس اور محمد حسین موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔جب کہ انکے چوتھے ساتھی محمد طاہر کو شدید زخمی حالت میں اوکاڑہ بھیج دیا گیا۔جبکہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے نعشوں کو ابتدائی کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا جو انہیں سپرد خاک کے لئے لے گئے۔زخمی محمد طاہر لاہور کا ریائشی بتایا جاتا ہے اور ڈاکٹرز کے مطابق طاہر کی حالت بھی تشویش ناک ہے۔پولیس کے مطابق جلد بس ڈرائیور کو گر فتار کر لیا جائے گا۔

پتوکی کے علاقہ حبیب آباد کے قریب کار اور بس کے درمیان تصادم ایڈووکیٹ سمیت 3 افراد موقع پر جانبحق۔ایک شدید زخمی 1
پتوکی کے علاقہ حبیب آباد کے قریب کار اور بس کے درمیان تصادم ایڈووکیٹ سمیت 3 افراد موقع پر جانبحق۔ایک شدید زخمی 2

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں