پتوکی : تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے 3 اشتہاری مجرموں کو مختلف علاقوں میں کاروائی کرکے گرفتار کرلیا 1

پتوکی : تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے 3 اشتہاری مجرموں کو مختلف علاقوں میں کاروائی کرکے گرفتار کرلیا

ڈی پی او قصور عمران کشور کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او سٹی پتوکی ولی حسن پاشا کی اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائیاں جاری ہیں گزشتہ روز پولیس نے مختلف مقامات پر کاروائیاں کرکے چوری کے مقدمات کے دو اشتہاری مجرمان محمد کاشف عمران اور علی رضا اور تنویر کو گرفتار کرکے تھانہ کی حوالات میں بند کردیاایس ایچ او سٹی پتوکی ولی حسن پاشا کے مطابق مجرمان چوری،ڈکیتی کے مقدمات میں کئی سالوں سے فرار تھے جن کو آئی جی پنجاب،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور عمران کشور کے احکامات کی روشنی میں مختلف مقامات پر کاروائیاں کرکے گرفتار کیا گیا ہے مزید اشتہاری اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں