City Patoki police arrested two robbers

تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے دو ڈاکوؤں کو پکڑ لیا

 پتوکی :(بیوروچیف تیز خبر نیوزپتوکی محمد نوید بھٹی ) تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے دو ڈاکوؤں کو پکڑ لیا پکڑے گے ڈاکووں سے ایک لاکھ روپے کی نقدی رقم موٹر سائیکل ،طلائی زیورات,ناجائز اسلحہ  اور موبائل فون بر آمد کرلئے ڈی ایس پی سرکل پتوکی اکرام خاں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو مزید  بتایا کہ پکڑے گے ڈاکو پتوکی ،لاھور ،اوکاڑہ سمیت دیگر علاقوں میں وارداتیں کرکے شریف شہریوں کے ساتھ  اسلحہ کی نوک پر لوٹ مار کرتے تھے ان ڈاکوؤں نے علاقہ میں اندھیر نگری مچارکھی تھی جن کو زندہ پکڑنا پولیس کیلئے ایک چیلنج بن چکا تھا گزشتہ روز تھانہ سٹی پتوکی ایس ایچ او صفدر نزیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ان ڈاکووں کی ٹریسنگ کی اور  کامیاب کاروائی کرکے ان کو پکڑ لیا ڈاکووں کے  پکڑے جانے کے بعد علاقہ میں امن و امان قائم ہوگیا ہے پکڑے گے ڈاکو مختلف مقدمات میں اشتہاری اور دیگر  پولیس اسٹیشن کو مطلوب تھے   ڈی پی او قصور عمران کشور نے تھانہ سٹی پتوکی ایس ایچ او صفدر نزیر کی کار كردگی کو خوب سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں