Border Military Police operations

بارڈرملٹری پولیس کی کاروائیاں نان کسٹم پیڈگاڑیوں سمیت نان کسٹم پیڈ امپورٹڈسگریٹ برامد

کوہ سلیمان(ساؤتھ پنجاب بیورو چیف محمد اختر بھٹی)بارڈرملٹری پولیس کی کاروائیاں نان کسٹم پیڈگاڑیوں سمیت نان کسٹم پیڈ امپورٹڈسگریٹ برامد راکھی گاج پولیس نے نان کسٹم کارجبکہ بواٹہ پولیس نےسگریٹ اور تین کاریں پکڑی جرائم پیشہ عناصرکےلئے بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر داخلہ بند ہے،ایس ایچ اوز نصراللہ اور اقبال لغاری کی قلم کیمرہ سےگفتگو تفصیل کےمطابق ایس ایچ او تھانہ بواٹہ نصر اللہ خان لغاری نے اپنی ٹیم ایڈیشنل ایس ایچ او سہراب خان سوار حاجی محمد انور اور شوکت عباس کے ہمراہ بین الصوبائی چیک پوسٹ بواٹہ پر کارروائی کرتے ہوئے سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہےبلوچستان سے پنجاب آنے والی تین قیمتی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو پکڑ کر تھانے بند کر دیا گیا۔ تینوں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو بلوچستان سے خرید پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی جبکہ بلوچستان سے پنجاب آنے والی گاڑی سے لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی امپورٹڈ سگریٹ کو بھی پکڑ لیا گیا ایس ایچ او تھانہ بواٹہ نصر اللہ خان لغاری نے قلم کیمرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک کی ہدایت پر چیک پوسٹ بواٹہ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اسملگلروں کا چیک پوسٹ بواٹہ سے پنجاب داخلہ بند ہے کے باوجود سمگلر نان کسٹم پیڈ گاڑیوں پنجاب داخل کرنے کی کوشش کررہےتھے چیک پوسٹ اہلکاروں کی اعلی کارکردگئ کی وجہ سے تقریبا ستر لاکھوں روپے مالیت کی تین نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پکڑی گئی اور لاکھوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ سگریٹ کو بھی پکڑ لیا ہے جنہیں قانونی پروسیس مکمل ہونے کے بعد گاڑیوں اور سگریٹ کو کسٹم حکام کے حوالے کیا جائے گا چیک پوسٹ پر تعینات سوار محمد انور نے قلم کیمرہ کو بتایا کہ کمانڈنٹ حمزہ سالک اور ایس ایچ او نصراللہ کی ہدایت پر چیک پوسٹ پر سیکورٹی سخت کی گئی ہے اور ائے روز کاروائیاں بھی جاری ہے دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ راکھی گاج اقبال خان لغاری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چیک پوسٹ راکھی گاج پر کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا کر بلوچستان سے پنجاب آنے والی قیمتی نان کسٹم پیڈ گاڑی کو پکڑ لیا ہے ایس ایچ او تھانہ راکھی گاج اقبال خان لغاری نے قلم کیمرہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاجرائم پیشہ عناصر کا اس چیک پوسٹ سے داخلہ ممنوع ہے اور جرائم پیشہ عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں