اسسٹنٹ کمشنر پتوکی عمر سرور نے اے سی آفس پتوکی میں مختلف محکموں کے حوالے سے میٹنگ اور جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ سلم منانے کے سلسلہ میں امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی اجلاس 1

اسسٹنٹ کمشنر پتوکی عمر سرور نے اے سی آفس پتوکی میں مختلف محکموں کے حوالے سے میٹنگ اور جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ سلم منانے کے سلسلہ میں امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی اجلاس

پتوکی: (نوید بھٹی ، بیورو چیف تیزخبر نیوز پتوکی) اسسٹنٹ کمشنر پتوکی عمر سرور نے اے سی آفس پتوکی میں مختلف محکموں کے حوالے سے میٹنگ اور جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ سلم منانے کے سلسلہ میں امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں چیئر مین اور سیز چوہدری مختار احمد تاج سمیت دیگر نے شرکت کی

كسان اتحاد کے عہدداران شہادت علی بھٹی ،ریحان اکبر ،عنایت اظہر نے ایس ڈی او محکمہ ایری گیشن کی موجودگی میں كسانوں کی مشکلات کے متعلق میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر کو اگاہ کیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ جعلی کھادیں اور بیج بیچنے والوں اور مہنگی کھاد فروخت کرنے والوں کیخلاف بلا امتیاز کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی اور حکومت پنجاب کی جانب سے كسانوں کو ملنے والی سبسڈی سمیت نہری پانی کی چوری روکنے کیلئے متعلقہ محکما جات کو سہولیات دینے کے ساتھ ساتھ کاروائی کی ہدایت جاری کردی اسسٹنٹ کمشنر عمر سرور نے امن کمیٹی پتوکی کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ سلم کے موقع پر اچھے انتظامات کئے جائیں گے اور اس دن کو پر امن ماحول میں جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جائے گا اس موقع پر سینئر صحافی محمد نوید بھٹی ،کلرک باؤ شفیق ،ہیڈ کلرک انور رضا ، چیئر مین اوور سیز چوہدری مختار احمد تاج ،قاری ابراھیم ،حافظ محمد احسن ،صدر مركزی انجمن تاجران قصور رانا ممتاز علی خان سمیت دیگر موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں