تھانہ سٹی پھول نگر ایس ایچ او رانا سہیل احمد کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں 1

تھانہ سٹی پھول نگر ایس ایچ او رانا سہیل احمد کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں

 پتوکی :(بیوروچیف تیز خبر نیوزپتوکی محمد نوید بھٹی ) تھانہ سٹی پھول نگر  ایس ایچ او رانا سہیل احمد کی  منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں پولیس نے دوران کاروائی ریکارڈ یافتہ بدنام زمانہ  دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے  ملزمان کے قبضہ سے 4 کلو سے زائد  چرس بر آمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے اور دو کاریں اپنا قبضہ میں لے لیں

 تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور عمران کشور  کی ہدایت  پر تھانہ سٹی پھولنگر کے ایس ایچ او رانا سہیل احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ  پھول نگر کے قریب مخبر خاص کی اطلاع پر  کاروائی کی دوران کاروائی خیبر پختونخواہ سے چرس سپلائی کرنے والے دو بدنام زمانہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروشوں  محمود پٹھان اور عمران کو گرفتار کرلیا اور ملزمان کے قبضہ سے 4کلو سے زائد چرس بر آمد کرلی اور ملز مان دو کاریں بھی اپنے قبضہ میں لے لیں  پولیس نے  دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر کے انہیں حوالات میں بند کر دیا پولیس نے  ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی ایس ایچ او رانا سہیل احمد نے بیوروچیف تیز خبر نیوزپتوکی  نوید بھٹی سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ملزمان خیبر پختونخواہ  سےآتے تھے اور سرکل پتوکی کے مختلف علاقوں میں بڑی تعداد میں چرس سپلائی کرتے تھے جنہیں میری ٹیم نے بڑی محنت اور لگن سے ٹریس کرنے کے بعد گرفتار کیا ہے انشاءاللہ بہت جلد وہ ملزمان بھی پولیس کی حراست میں ہونگے جنہیں چرس سپلائی کرتے رہے ہیں نوجوانوں کی جانوں سے کھیلنے والے قوم کے دشمن ہیں

تھانہ سٹی پھول نگر ایس ایچ او رانا سہیل احمد کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں 2
تھانہ سٹی پھول نگر ایس ایچ او رانا سہیل احمد کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں 3
تھانہ سٹی پھول نگر ایس ایچ او رانا سہیل احمد کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں 4

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں