A consultative meeting

پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میانوالی کے ساتھیوں کا ایک مشاورتی اجلاس روکھڑی ھاؤس میانوالی میں ہوا

میانوالی: ( نمائندہ تیزخبر نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میانوالی کے ساتھیوں کا ایک مشاورتی اجلاس روکھڑی ھاؤس میانوالی میں ہوا، جس میں ڈوثیزنل سینئر نائب صدر سرگودھا ڈویژن حمیر حیات خان روکھڑی سابقہ ایم۔این۔اے،  ڈوثیزنل نائب صدر سرگودھا ڈویژن ساجد خان نیازی،  ضلعی جنرل سیکرٹری ضلع میانوالی حکیم محمد ایوب قریشی، سٹی صدر میانوالی حکیم محمد حفیظ اللہ ملک، سٹی جنرل سیکرٹری میانوالی موسیء خان نیازی، مسلم لیگ ن کے راہنما  خضر حیات خان نیازی، سوشل میڈیا کے ضلعی ہیڈ طارق خان نیازی، مسلم لیگ ن کے راہنما محمد ایاز خان نیازی، سٹی سیکرٹری اطلاعات میانوالی ملک محمد یاسین اور سوشل میڈیا کے فصیح اللہ نیازی نے شرکت کی،

پی۔ڈی۔ایم کے اسلام آباد لانگ مارچ میں بھرپور شرکت، عوامی رابطہ مہم، لانگ مارچ میں شرکت کرنے والوں کی فہرست بنانا اور دیگر معاملات پر لائحہ عمل بنا کر عملی جدوجہد شروع کرنے کا آغاز کیا گیا، تمام ساتھیوں نے رابطہ مہم کے سلسلے میں ہر دوسرے روز ضلع بھر میں مشاورت کو تیز اور بھرپور کرنے کا پروگرام تیار کیا اور مسلم لیگ ن اور پاکستان سے محبت رکھنے والوں سے اپیل کی ہے کہ پاکستان کے استحکام، بدترین مہنگائی سے نجات اور ظالم حکومت سے چھٹکارے کے لیے

پی۔ڈی۔ایم کا ساتھ دیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میانوالی کے ساتھیوں کا ایک مشاورتی اجلاس روکھڑی ھاؤس میانوالی میں ہوا 1
پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میانوالی کے ساتھیوں کا ایک مشاورتی اجلاس روکھڑی ھاؤس میانوالی میں ہوا 2
پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میانوالی کے ساتھیوں کا ایک مشاورتی اجلاس روکھڑی ھاؤس میانوالی میں ہوا 3
پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میانوالی کے ساتھیوں کا ایک مشاورتی اجلاس روکھڑی ھاؤس میانوالی میں ہوا 4
پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میانوالی کے ساتھیوں کا ایک مشاورتی اجلاس روکھڑی ھاؤس میانوالی میں ہوا 5

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں