وکلاء کا چار روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

وکلاء کا چار روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

تحصیل کی سطح پر عدالتوں کی تقسیم کا نوٹیفکیشن واپس، وکلاء کا چار روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ سے صدر ہائیکورٹ بار کی ملاقات ہوئی جس میں چار روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا اور فوری طور پرختم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

ضلعی عدالتوں کی چار روز سے تالابندی سے ہزاروں کیسز بغیر کارروائی کے ملتوی ہقئے دریں اثنا دوردراز سے آئے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ہے۔

یاد رہے تحصیل لیول پر تقسیم اور وکلا پر درج مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے پر لاہور بار ایسوسی ایشن نے عدالتوں کے مرکزی دروازوں کو گزشتہ تین دن سے تالے لگا رکھے تھے۔