ویڈیو: عجیب و غریب مخلوق بڑی تعداد میں ساحل پر آگئی، شہری خوفزدہ

ویڈیو: عجیب و غریب مخلوق بڑی تعداد میں ساحل پر آگئی، شہری خوفزدہ

برازیل کے ساحل سمندر پر عجیب و غریب مخلوق بڑی تعداد میں اُمڈ آئی جس کی ویڈیو دیکھ کر شہریوں میں خوف کی فضا پھیل گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں عجیب و غریب مخلوق کی اچھی خاصی تعداد کو ساحل سمندر پر آرام کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ان کی کچھ تعداد پانی اور زیادہ تر خشکی پر موجود ہے۔ اونچائی سے بنائی گئی اس ویڈیو میں مخلوق کو شناخت کرنا مشکل ہو رہا ہے۔

کین روٹکوسکی نامی ٹوئٹر صارف نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ برازیل کے ساحل سمندر پر مگرمچھوں نے سیکڑوں بلکہ ہزاروں کی تعداد میں پیش قدمی کر دی ہے جبکہ مقامی لوگ خوفزدہ ہیں۔

In Brazil, an invasion of crocodiles that have flooded one of the beaches with several hundred, even thousands, and the local population is panicking pic.twitter.com/3xnkqHdoyl

— Ken Rutkowski (@kenradio) September 15, 2022