پاکستان سپر لیگ کو نیا چیمپئن مل گیا، دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کو شکست دے کر لاہور قلندرز نے پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا اب لیگ میں شامل تمام ٹیمیں ٹرافی پر قبضہ جما چکی ہیں اس سے قبل ٹائٹل سے محروم لاہور واحد ٹیم تھی۔
لاہور کے تاریخی میدان قذافی اسٹیڈیم میں ریکارڈ تماشائیوں کی موجودگی میں شاہین الیون نے فتح کے جھنڈے گاڑتے ہوئے نہ صرف پہلی بار فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا بلکہ شاندار پرفارمنس سے شائقین کے دل بھی جیت لیے۔
ایونٹ میں 10 میچوں کی ریکارڈ فتح حاصل کرنے والی رضوان الیون ہوم ٹیم کے سامنے اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہی۔ طاقت ور بولنگ اٹیک نے سلطانز کی بیٹنگ لائن تباہ کر ڈالی اور 181 رنز کے جواب میں پوری ٹیم 138 رنز ہی بنا سکی۔
اس سے قبل ہوم ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیتا اور بیٹنگ کو ترجیح دی۔ سلطانز نے ابتدا ہی میں 25 رنز پر تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر بلے بازوں پر دباؤ بڑھا دیا جبکہ وکٹیں گنوایں کی وجہ سے قلندرز کو محتاط رویہ اپنانا پڑا۔ تجربہ کار محمد حفیظ نے ایک اینڈ سنبھالا اور ذمہ دارانہ انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا۔
79 کے مجموعے پر کامران غلام کے ساتھ چھوڑنے پر ہیری بروک کے ساتھ مل کر 58 رنز کی شراکت داری قائم کر کے ٹیم کو مشکلات سے نکالا، اس دوران حفیظ نے نصف سنچری اسکور کی، انہوں نے 46 گیندوں پر 69 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 9 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
آخری اوورز میں بروک اور وزے نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے مجموعے کو 180 تک پہنچا دیا۔ دونوں بلے بازوں نے صرف 16 گیندوں پر 43 رنز کا قیمتی اضافہ کیا۔ قلندرز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 180 رنز بنائے جس میں بروک کے 41 اور وزے کے 8 گیندوں پر 28 رنز شامل تھے۔
Lahorio kay dil ki awaaz- @David_Wiese #HBLPSL7 l #LevelHai l #MSvLQ I #HBLPSLFinal pic.twitter.com/9ac1gXSAfS
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 27, 2022
ملتان کی جانب سے آصف آفریدی نے زبردست بولنگ کرتے ہوئے 19 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ڈیوڈ ویلے اور شاہنواز دھانی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
INCREDIBLE CATCH! 🤩
Asif Afridi gets the big man! #HBLPSL7 l #LevelHai l #MSvLQ I #HBLPSLFinal pic.twitter.com/c6FtwV4gQ1— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 27, 2022
دونوٹیمیں ایونٹ میں چوتھی بار آمنے سامنے ہیں جب کہ لاہور وہ واحد ٹیم ہے جس نے ملتان کو ہرایا ہے۔ ٹاس کے موقع پر ملتان کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ماضی کو بھول کر آگے بڑھنا ہے یہ پریشر گیم ہے جو دباؤ کو اچھے سے ہینڈل کرے گا وہ جیت کے قریب ہو گا۔
دو ہزار سترہ کے بعد پہلی بار لاہور کا تاریخی گراؤنڈ قذافی اسٹیڈیم فائنل کی میزبانی کر رہا ہے لاہور قلندرز کو ہوم گراؤنڈ کا ایڈوانٹیج حاصل ہے مگر ملتان سلطانز بھی گذشتہ سال کی چمپئن ہے۔
لتان سلطانز نے کوالیفائر میچ میں لاہور قلندرز کو 28 رنز سے شکست دے کر براہ راست فائنل میں رسائی حاصل کی تھی، لاہور قلندرز نے دوسرے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہراکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سیزن میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کو ایک میچ میں شکست ہوئی تھی، میگا ایونٹ کے 17 ویں میچ میں لاہور نے ملتان سلطانز کے خلاف 52 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی، آخری پانچ میچز پر نظر دوڑائی جائے تو پانچ میں سے چار بار ملتان سلطانز نے اپنے نام کئے۔