لاہور بار ایسوسی ایشن نے عدالتوں کے مرکزی دروازوں کو تالے لگا دیے

لاہور بار ایسوسی ایشن نے عدالتوں کے مرکزی دروازوں کو تالے لگا دیے

سیشن کورٹ ایک بار پھر تالہ بندی ہو گئی، لاہور بار ایسوسی ایشن نے عدالتوں کے مرکزی دروازوں کو تالے لگا دیے۔

تفصیل کے مطابق عدالتوں اور وکلا کی تحصیل لیول پر تقسیم اور وکلا پر درج مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کا معاملہ، لاہور بار ایسوسی ایشن نے عدالتوں کے مرکزی دروازوں کو تالے لگا دیے ہیں۔

وکلا کا کہنا ہے کہ ججز اور سائلین کو عدالتوں میں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی، وکیل ماجد بگیلا کے خلاف درج مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعہ ختم کی جائے، سیشن کورٹ کے تمام مرکزی دروازوں پر سائلین کا رش لگ گیا۔  تالا بندی سے 20 ہزار کے قریب کیسز بغیر کارروائی کے ملتوی ہو گئے، سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بغیر کارروائی کے واپس جانے پر مجبور ہیں۔