کوئی لانگ مارچ ضائع نہیں ہوتا، امید ہے طاقتور حلقے نیوٹرل رہیں گے:خواجہ سعد رفیق

کوئی لانگ مارچ ضائع نہیں ہوتا، امید ہے طاقتور حلقے نیوٹرل رہیں گے:خواجہ سعد رفیق

ویب ڈیسک : رہنمامسلم لیگ (ن) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو سڑکوں پر آنا چاہیے، ہر لانگ مارچ سے کچھ نہ کچھ نکلتا ہے، کوئی لانگ مارچ ضائع نہیں ہوتا، امید ہے طاقتور حلقے نیوٹرل رہیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نون لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ  اپوزیشن کو عوامی عدالت کے علاوہ قانون کا دروازہ بھی کھٹکھٹانا چاہیے، مجھے چودھری  سرور کیخلاف بات نہیں کرنی، ان کیساتھ ہمارے ذاتی تعلقات ہیں ۔ 

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہدوسروں کو چور کہنے والے خود چور نکلے،عمران خان کی حکومت میں کرپشن میں اضافہ

ہوا، ہر چیز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی، مہنگائی بڑھنے سے اسٹریٹ کرائم بڑھ گئے ہیں

انہوں نے کہا کہ احتساب شفاف ہوتا تو نظر آتا، یہ صرف انتقام ہے، ہر دور میں احتساب کے نام پر انتقام لیا گیا۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب نے جو بویا تھا وہ کاٹنے کا وقت آ گیا ہے، دھمکیاں کام نہیں آتیں، انہیں آسمان سے زمین پر آنا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سعد رفیق نے کہا کہ دنیا کے بڑے ممالک میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا منصوبہ ناکام ہوا ہے