یوم یکجہتی کشمیر: ن لیگ کے زیراہمتام ریلی، خواجہ سعد رفیق کی شرکت

یوم یکجہتی کشمیر: ن لیگ کے زیراہمتام ریلی، خواجہ سعد رفیق کی شرکت

کشمیر بنے گا پاکستان،چیئرنگ کراس چوک بھی نعروں سے گونج اٹھا، مسلم لیگ ن لاہور کے زیراہتمام کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی۔ خواجہ سعدرفیق کہتے ہیںکہ کشمیر کی آزادی تک پاکستان کی تکمیل نہیں ہوسکتی۔کشمیرکی آزادی تک خطے میں امن نہیں ہو سکتا۔

مسلم لیگ ن لاہور کے زیراہتمام اظہار یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی۔ریلی مال روڈ پر الحمراء ہال چوک سے چیئرنگ کراس تک نکالی گئی۔ریلی میںخواجہ سعدرفیق،منتخب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، خواتین سمیت لیگی کارکنوں نے شرکت کی۔شرکاء نے کشمیر کے جھنڈے اٹھا کر نعرے بازی کی۔

خواجہ سعد رفیق نے اقوام عالم پر واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔مودی نے کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنےکی جسارت سے خطے کو آگ میں دھکیل دیا۔

لیگی قائدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم لیگ ن کشمیریوں کی آزادی کی جنگ میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔اقوام عالم کو بھارت کی جانب سے مظلوم کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لینا چاہیے۔مسئلہ کشمیر حل ہونے تک اقوام متحدہ کی ساکھ پر سوالیہ نشان رہے گا۔