کے جی ایف چیپٹر ٹو نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی

کے جی ایف چیپٹر ٹو نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی

پہلے حصے کی کامیابی کے بعد اداکار یش کی فلم کے جی ایف: چیپٹر2 نے ریلیز ہوتے ہی بزنس کے تمام ریکارڈز توڑ ڈالے۔

ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی فلم کے جی ایف: چیپٹر 2 نے ریلیز کے پہلے ہی روز 140 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس ریکارڈ کرکے تمام بھارتی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

رپورٹس کے مطابق فلم تھیٹروں میں ریلیز ہونے سے پہلے ہی ایڈوانس بکنگ سے 20 کروڑ روپے کما چکی تھی۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی تیلگو فلم آر آر آر کے پاس تھا جس نے ریلیز کے پہلے روز 134 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔

فلم آر آرآر کی بات کریں تو اس نے ہندی باکس آفس پر صرف 5 کروڑ روپے کی ایڈوانس بکنگ درج کی تھی جو کے جی ایف 2 کے مقابلے نصف بھی نہیں ہے۔

فلم میں بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنجے دت اور روینہ ٹنڈن اہم کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ مرکزی کردار ساؤتھ انڈین سینما کے اداکار یش ادا کر رہے ہیں۔

کے جی ایف چیپٹر 2 کے مصنف اور ہدایت کار پرشانت نیل ہیں۔